ترکیہ میں ایک ہوٹل کے ملبہ سے ہندوستانی شخص کی لاش دستیاب

ترکیہ میں 6 فروری کے زلزلہ کے بعد سے لاپتہ ایک ہندوستانی شخص کی لاش ایک ہوٹل کے ملبہ سے دستیاب ہوئی جہاں وہ مقیم تھا۔

انقرہ: ترکیہ میں 6 فروری کے زلزلہ کے بعد سے لاپتہ ایک ہندوستانی شخص کی لاش ایک ہوٹل کے ملبہ سے دستیاب ہوئی جہاں وہ مقیم تھا۔

ہندوستانی سفارت خانہ نے آج یہ بات بتائی۔ وجئے کمار نامی یہ شخص پہاڑی ریاست اترکھنڈ سے تعلق رکھتا ہے وہ بنگلورو کی ایک کمپنی کیلئے کام کررہا تھا اور ترکیہ کے تجارتی دورہ پر تھا۔

سفارت خانہ نے بتایا کہ ملاتیا میں ایک ہوٹل کے ملبہ سے اس کی لاش دستیاب ہوئی۔ یہ علاقہ زلزلہ سے شدید متاثر ہوا ہے۔ اس کا چہرہ مکمل طور پر مسخ ہوچکا ہے۔ اس کے ایک ہاتھ پر لفظ ”اوم“ کے ٹیٹو سے اُسے پہچانا گیا۔

اُس کے ارکان خاندان نے ہندوستانی سفارت خانہ کے عہدیداروں کے حوالہ سے یہ بات بتائی۔ وہ ضلع پوری کے کوٹ دوار علاقہ کے پدم پور کا ساکن تھا۔ اس کے کپڑے جمعہ کے روز پائے گئے تھے۔

سفارت خانہ نے کہا کہ لاش کو ہندوستان واپس لانے کے انتظامات کئے جارہے ہیں۔ ترکیہ میں مقیم ہندوستانیوں کی تعداد تقریباً تین ہزار ہے جن کے مجملہ 1800 استنبول اور اس کے اطراف واکناف میں رہتے ہیں جبکہ 250 انقرہ میں ہیں۔ باقی ہندوستانی پورے ملک میں پھیلے ہوئے ہیں۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button