مشرق وسطیٰ

اسرائیلی فورسس نے 2 فلسطینیوں کو ہلاک کردیا

مقبوضہ مغربی کنارہ میں اسرائیلی فوج کے دھاوے کے دوران آج 2 فلسطینی ہلاک ہوگئے، فلسطینی وزارت صحت نے یہ بات بتائی۔

رملہ: مقبوضہ مغربی کنارہ میں اسرائیلی فوج کے دھاوے کے دوران آج 2 فلسطینی ہلاک ہوگئے، فلسطینی وزارت صحت نے یہ بات بتائی۔

متعلقہ خبریں
اسرائیل جان بوجھ کر فلسطینیوں کو بھوکا مارنا چاہتا ہے: اقوام متحدہ
غزہ میں امداد کے منتظرین پر اسرائیل کاحملہ، 70 افراد شہید
ہم فلسطینیوں کے ساتھ امن چاہتے ہیں۔ اسرائیلی عوام کا حکومت کے خلاف مظاہرہ
رفح پر اسرائیلی فضائی حملے، 28 فلسطینی جاں بحق
جنوبی غزہ میں اسرائیل کے حملے 16 فلسطینی جاں بحق

وزارت نے بتایا کہ اسرائیل فورسس نے مغربی کنارہ کے شمال میں جنوبی جینن کے موضع جابا پر حملہ کے دوران 2 نوجوانوں کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔ اُن کی موت کے حالات کے بارے میں کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں ہیں۔

اسرائیلی فوج نے بتایا کہ اِس نے موضع کے قریب انسداد دہشت گردی کارروائی کا آغاز کیا تھا جس کے دوران ایک گاڑی میں سوار مشتبہ افراد نے اُس پر فائرنگ کردی۔ فوجیوں نے فائرنگ کا جواب دیا۔ نشانوں کی شناخت کی گئی جس میں بتایا گیا کہ کوئی بھی اسرائیلی فوجی مبینہ طور پر زخمی نہیں ہوا ہے۔

فلسطین کی وزارت صحت نے 2 مہلوک نوجوانوں کے نام ایزاڈائن باسم ہمامرا عمر 24 سال اور 23 سالہ امجد عدنان خلیلیہ بتایا ہے۔ 19 سالہ تیسرا فلسطینی وائی سمیر جابری بھی اِس ماہ کے اوائل اسرائیلی فورسس کی گولیوں سے زخمی اور ہلاک ہوا تھا۔

2 / جنوری کو جینن کے قریب موضع کفردان میں اسرائیلی فوجی کارروائی کے دوران وہ زخمی ہوگیا تھا جب کہ اِس کارروائی میں دیگر 2 فلسطینیوں کو بھی ہلاک کردیا گیاتھا، اِس بات کا اظہار فلسطین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وافا نے کیا۔

تازہ ترین ہلاکتوں سے اِس سال مغربی کنارہ کے تشدد میں ہلاک ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 12 تک پہنچ گئیں ہیں۔ 1967 سے اسرائیل اِس مقام پر قابض ہے۔ گزشتہ سال اسرائیل کے ہلاکت خیز حملوں کے بعد مغربی کنارہ میں اسرائیلی فورسس نے تقریباً روزانہ دھاوے شروع کردیئے۔

گزشتہ سال خون خرابہ میں اضافہ کے نتیجہ میں کم از کم 26 اسرائیلی اور 200 فلسطینی مغربی کنارہ اور اسرائیل میں ہلاک ہوئے، اِس بات کا اظہار اے ایف ای اعداد شمار میں کیا ہے۔ مغربی کنارہ میں 150 سے زائد ہلاکتیں ہوئی ہیں۔