شمالی بھارت

گجرات اسمبلی انتخابات: کانگریس امیدواروں کی دوسری فہرست جاری

کانگریس نے اب تک گجرات کی 182 اسمبلی سیٹوں میں سے 89 امیدواروں کا اعلان کیا ہے۔ پارٹی نے 4 نومبر کو ریاستی اسمبلی انتخابات کے لئے 43 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی تھی۔

نئی دہلی: کانگریس نے گجرات اسمبلی انتخابات کے لئے اپنے 46 امیدواروں کی دوسری فہرست جاری کی ہے۔

کانگریس نے اب تک گجرات کی 182 اسمبلی سیٹوں میں سے 89 امیدواروں کا اعلان کیا ہے۔ پارٹی نے 4 نومبر کو ریاستی اسمبلی انتخابات کے لئے 43 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی تھی۔

اس فہرست میں پارٹی نے جن اہم لیڈروں کو ٹکٹ دیئے ہیں ان میں پارٹی کے ریاستی ورکنگ صدر ویرجی ٹھمر ( لاٹھی)، امبریش ڈیر (راجولا)، پرتاپ دودھات (ساور کنڈال)، وکرم ماڈم (کھمبالیہ)، بھیکابھائی جوشی (جوناگڑھ)، للت وسویا (دھوراجی)، پونجا جی (اونا)، ارجن بھائی بھودیا (بْھج)، اسلم سائیکل والا (سورت پرو)، اشوک بھائی پٹیل (شمالی سورت) اور ولساڈ سے کمل کمار پٹیل کو میدان میں اتارا ہے۔

گجرات اسمبلی کی 182 نشستوں کے لئے دو مرحلوں میں یکم دسمبر اور 5 دسمبر کو پولنگ ہوگی اور ووٹوں کی گنتی 8 دسمبر کو ہوگی۔