کویت سٹی: حاملہ ملازمہ کا زیادتی کے بعد بے دردی سے قتل

کویتی وزارت داخلہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 24 گھنٹے سے بھی کم وقت میں فلپائنی ملازمہ کے قتل کا معمہ حل کرلیا گیا اور ملزم کو حراست میں لے لیا گیا،

کویت سٹی: کویت میں فلپائن سے تعلق رکھنے والی حاملہ ملازمہ کو زیادتی کے بعد بے دردی سے قتل کردیا گیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

اردو نیوز کے مطابق کویت میں فلپائن کی ملازمہ کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا، ملزم نے واردات کے ثبوت مٹانے کے لیے لاش جلا دی۔

کویتی وزارت داخلہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 24 گھنٹے سے بھی کم وقت میں فلپائنی ملازمہ کے قتل کا معمہ حل کرلیا گیا اور ملزم کو حراست میں لے لیا گیا، قانونی تقاضے پورے کر کے اس سے قتل کے محرکات کے حوالے سے پوچھ گچھ کی گئی ہے۔

پولیس کو فلپائنی ملازمہ کی لاش السالمی روڈ پر ملی تھی، اس کے سر پر ضرب لگی تھی، اہلکاروں نے شواہد اکھٹے اور فنگر پرنٹس حاصل کرلیے۔ تحقیقات سے پتہ چلا کہ ملازمہ کا تعلق فلپائن سے ہے اور اس کے خلاف ہروب کا کیس درج تھا۔

سیکیورٹی عہدیدار کا کہنا ہے کہ ملزم کویتی شہری ہے اور اس نے اقبال جرم کرلیا ہے۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق فلپائنی ملازمہ حاملہ تھی، ملزم اور جنین کا ڈی این اے کیا جارہا ہے۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button