مشرق وسطیٰ

مسجد الحرام میں رواں ہجری سال 10 کروڑ سے زائد زائرین کی آمد

رواں سال مسجد الحرام اور مسجدِ نبوی میں رضاکاروں کی تعداد بڑھائی گئی، مسجدِ نبوی ﷺ میں بزرگوں اور معذوروں کو بہتر سہولتیں فراہم کرنے کے لیے 50 سے زائد خصوصی گاڑیاں بھی مختص کردی گئی ہیں۔

مکہ مکرمہ: مسجد الحرام (بیت اللہ) میں رواں ہجری سال میں ریکارڈ 10 کروڑ سے زائد زائرین کی آمد ہوئی ہے۔

متعلقہ خبریں
سعودی عرب میں پانچ پاکستانیوں کو سزائے موت دے دی گئی
سعودی عرب کا اسرائیل کے خلاف اہم بیان
سعودی عرب میں 2 خواتین سمیت 5 افراد کو سزائے موت
فلسطینی ریاست کے قیام کے بغیر اسرائیل سے تعلقات ممکن نہیں
جدہ میں سرید ھربابو کا آرامکو اور الشریف گروپ سے تلنگانہ میں سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال

حرمین شریفین کے امور کی نگرانی کے ذمے دار ادارے کے سربراہ اور امام کعبہ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے بتایا ہے کہ رواں ہجری سال 1444 کے آغاز سے اب تک مسجد الحرام میں ریکارڈ 10 کروڑ سے زائد زائرین کی آمد ہوئی اور حجر اسماعیل کے قریب 11 لاکھ 93 ہزار سے زائد زائرین نے نماز ادا کی۔

عبدالرحمٰن السدیس کے مطابق رواں سال مسجد الحرام اور مسجدِ نبوی میں رضاکاروں کی تعداد بڑھائی گئی، مسجدِ نبوی ﷺ میں بزرگوں اور معذوروں کو بہتر سہولتیں فراہم کرنے کے لیے 50 سے زائد خصوصی گاڑیاں بھی مختص کردی گئی ہیں۔

انہوں نے مزید بتیا کہ سال 2023 کے دوران دونوں مقدس مساجد میں رضاکاروں کی تعداد بڑھائی جا رہی ہے۔ گاڑی کی خدمات کو ضرورت مند افراد تک پہنچانے کے لیے الیکٹرانک آرڈر کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے جبکہ مسجد الحرام میں الیکٹرانک طواف کی سروس کی فراہمی بھی ممکن بنائی جائے گی۔