سعودی فضائیہ کا  F15 طیارہ گر کر تباہ

ترجمان سعودی وزارتِ دفاع بریگیڈیئر جنرل ترکی المالکی نے پیر کو بتایا کہ ایف ففٹین ایس طیارے میں پیدا ہونے والی فنی خرابی سے متعلق جاننے کے لیے ایک تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

ریاض: سعودی فضائیہ کا ایف 15 لڑاکا طیارہ فوجی مشق کے دوران گر کر تباہ ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق سعودی طیارہ تربیتی مشن کے دوران تیکنیکی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوا، تاہم سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق فضائی عملہ، جس میں دو افسران شامل تھے، اپنی ایجیکٹر سیٹیں استعمال کرنے کے بعد حادثے سے بچ گئے۔

سعودی میڈیا کے مطابق کنگ عبدالعزیز ایئر بیس میں تربیتی مشق کے دوران ایف ففٹین لڑاکا طیارہ دوران پرواز اچانک ہچکولے کھاتے ہوئے زمین بوس ہو گیا۔ ترجمان سعودی وزارتِ دفاع بریگیڈیئر جنرل ترکی المالکی نے پیر کو بتایا کہ ایف ففٹین ایس طیارے میں پیدا ہونے والی فنی خرابی سے متعلق جاننے کے لیے ایک تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button