مشرق وسطیٰ

رمضان میں عمرہ کیلئے پرمٹ کی اجرائی کا آغاز، طریقہ کار میں تبدیلی

سعودی وزارت نے ٹوئیٹر پر اکاؤنٹ پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ رمضان المبارک میں عمرہ کے لیے پرمٹ کا اجرا شروع کردیا گیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ جو لوگ رمضان المبارک میں عمرہ کرنا چاہتے ہیں وہ فوری طو رپر نسک ایپ کے ذریعہ بکنگ کرالیں۔

ریاض: وزارت حج و عمرہ نے اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ اعتمرنا ایپ منسوخ کردی گئی ہے اب تمام کارروائی نسک ایپ کے ذریعہ کی جارہی ہے۔سعودی وزارت حج و عمرہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ رمضان المبارک میں عمرہ کی دائیگی کے لیے ان کی ایپ ’‘ نسک ’‘ کے ذریعہ پرمٹ جاری کرائیں۔

متعلقہ خبریں
چہل کی بیوی بھی سلکٹرس سے ناراض
موسم گرما میں عمرہ کرنے والے زائرین کے لیے نئی ہدایات جاری
رمضان میں وادی کشمیر میں مہنگائی کا جن قابوسے باہر
بھٹی وکرامارکہ نے دعوت افطار کے انتظامات کا جائزہ لیا
متحدہ عرب امارات میں رمضان میں 4 ہزار اشیا پر 25 سے 75 فیصد رعایت ہوگی

عرب ویب سائیٹ عاجل کے مطابق سعودی وزارت نے ٹوئیٹر پر اکاؤنٹ پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ رمضان المبارک میں عمرہ کے لیے پرمٹ کا اجرا شروع کردیا گیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ جو لوگ رمضان المبارک میں عمرہ کرنا چاہتے ہیں وہ فوری طو رپر نسک ایپ کے ذریعہ بکنگ کرالیں۔

وزارت حج و عمرہ نے اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ اعتمرنا ایپ منسوخ کردی گئی ہے اب تمام کارروائی نسک ایپ کے ذریعے کی جارہی ہے۔عمرہ خدمات کو بہتر بنانے کے لیے نسک ایپ جاری کی گئی ہے اس کے ذریعے عمرہ پرمٹ حاصل کیا جاسکتا ہے، جس میں عمرے کی تاریخ وقت متعین ہوتا ہے۔

سعودی حکومت نے عمرہ ادائیگی کے لیے اجازت نامے کے اجرا کے طریقہ کار میں تبدیلی کرتے ہوئے عازمین کے لیے نئی ہدایات جاری کردیں جس کا اطلاق فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔کورونا وبا کو شکست دینے کے بعد حج اور عمرہ پر عائد تمام پابندیاں اْٹھالی گئیں تو مسجد الحرام اور مسجد نبوی ؐعازمین سے بھر گئیں۔

اعتمرنا ایپ پر دباو بھر گیا جس کے باعث وزارت حج نے اعتمرنا ایپ منسوخ کرکے اب نسک نامی ایپ کا اجرا کیا ہے۔ عازمین کو ہدایت کی گئی کہ عمرہ کی ادائیگی کی تمام کارروائی اب اعتمرنا کے بجائے نسک کے ذریعہ ہوگی۔

 واضح رہے کہ وزارت حج و عمرہ نے اندازہ لگایا ہے کہ جاریہ سال عمرہ سیزن کے آغاز سے رمضان کے آخر تک دنیا بھر سے آنے والے اللہ کے مہمانوں کی تعداد 90 لاکھ تک پہنچ سکتی ہے۔