حیدرآباد

پر جا بھون کے قریب حادثہ کیس، ایف آئی آر میں سابق رکن اسمبلی عامر شکیل کا نام درج

عامر شکیل کے فرزند ساحل پر دبئی فرار ہوجانے کا الزام ہے اور بتایا جارہا ہے کہ ساحل کو ملک چھوڑنے میں 10افراد نے مدد کی تھی۔ پنجہ گٹہ پولیس نے دو افراد کو گرفتار کرلیا اور مزید تین افراد کے فرار ہوجانے کی اطلاع ہے۔

حیدرآباد: سابق رکن اسمبلی بودھن عامر شکیل کے خلاف حیدرآباد کے پنجہ گٹہ پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ عامر شکیل کے خلاف پرجا بھون کے پاس ان کے فرزند ساحل کے کار حادثہ کے معاملہ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پرجا بھون کے سامنے پیش آئے حادثہ میں آج اُس وقت اہم موڑ اختیار کرلیا جب پولیس نے ایف آئی آر میں سابق رکن اسمبلی کے نام کو شامل کرلیا۔

متعلقہ خبریں
ماہ صیام کا آغاز، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان
پرجابھون میں چوتھے روز بھی عوامی دربار، عوام کی طویل قطار
41 برسوں کے بعد کسی وزیراعظم کا دورہ عادل آباد
بی آر ایس کے مزید 2 امیدواروں کا اعلان، سابق آئی اے ایس و آئی پی ایس عہدیداروں کو ٹکٹ
بی آر ایس قائد ملا ریڈی کی کانگریس میں شمولیت کا امکان

 شکیل کے فرزند ساحل پر دبئی فرار ہوجانے کا الزام ہے اور بتایا جارہا ہے کہ ساحل کو ملک چھوڑنے میں 10افراد نے مدد کی تھی۔ پنجہ گٹہ پولیس نے دو افراد کو گرفتار کرلیا اور مزید تین افراد کے فرار ہوجانے کی اطلاع ہے۔

 پولیس کی جانب سے پہلے ہی ساحل کے خلاف ایل او سی جاری کی جاچکی ہے اور انہیں دبئی سے واپس لانے کی کوششوں میں تیزی لائی جارہی ہے۔ دوسری طرف9جنوری کو اس معاملہ پر ہائی کورٹ میں سماعت کے دوران ساحل کو گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا تھا۔

ساحل نے ہائی کورٹ میں ان کے خلاف دائر مقدمہ کو خارج کردینے کی اپیل کرتے ہوئے عرضی داخل کی تھی۔ ساحل کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پولیس نے ان کے خلاف15 مقدمات میں ملوث ہونے کا جھوٹا الزام لگایا تھا۔

عدالت نے اُس وقت ساحل کے وکیل سے جاننا چاہا تھا کہ اگر ساحل نے کوئی غلطی نہیں کی تھی تو ملک سے فرار کیوں ہوئے ہیں؟ اس پر ساحل کے وکیل نے کہا کہ انہیں خوف تھا کہ جھوٹے الزامات میں انہیں گرفتار کیا جائے گا؟۔ اس لئے وہ ملک سے دبئی چلے گئے۔

 دونوں فریقوں کے دلائل کی سماعت کے بعد عدالت  نے پولیس کو ساحل کو گرفتار کرنے سے باز رکھتے ہوئے ساحل کو17جنوری کو تحقیقات کے لئے پولیس کے سامنے حاضر ہونے کی ہدایت دی تھی پولیس کو بھی پنجہ گٹہ کار حادثہ کی تفصیلات عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے مقدمہ کی سماعت 24جنوری تک ملتوی کردیا تھا

۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہے کہ24 دسمبر کی شب ساحل نے انتہائی برق رفتاری سے کار چلائی جس کے نتیجہ میں پرجا بھون کے پاس ان کی کار حادثہ کی نذر ہوگئی تھی۔ اُس وقت کار میں مبینہ طور پر دو لڑکے اور لڑکیاں موجود تھیں۔

 پولیس نے تحقیقات کے دوران پتہ چلایا تھا کہ کار، سابق رکن اسمبلی بودھن تشکیل عامر کے فرزند ساحل کی ہے۔ پولیس نے ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے ساحل کے خلاف لک آوٹ نوٹس جاری کی گئی ہے۔ اب پولیس نے اس مقدمہ کے متعلق ایف آئی آر میں شکیل عامر کا نام بھی شامل کردیا گیا ہے۔