مشرق وسطیٰ

دنیا میں ایسی تباہی کی مثال کم ملتی ہے:اردغان

صدر نے کہا کہ حکومت و عوام مل کر اپنے تمام امکانات کو بروئے کار لا رہی ہے،سرکاری ملازمین سے لے کر سماجی اداروں کے رضاکاروں سمیت بیرونی ممالک سے رضا کار ٹیمیں ترکیہ پہنچ رہی ہیں جن کی تعداد لگ بھگ ساٹھ ہزار کے قریب ہے۔

انقرہ: ترکیہ کے صدر رجب طیب اردغان نے زلزلہ سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔صدرنے کہا کہ ہماری تاریخ کا ایک المناک سانحہ ہے،دنیا میں ایسی مثالیں کم ملتی ہیں جہاں ایک ہی دن میں دو ہولناک زلزلے آئے ہوں مگر قوم مطمئن ہے حکومت و عوام مل کر اپنے تمام امکانات کو بروئے کار لا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں
نقلی پاسپورٹ اسکام کی تحقیقات میں تیزی،بیرونی ممالک گئے92 افراد کے خلاف لک آوٹ نوٹس
ترکی میں انتخابات کے التواء کا کوئی منصوبہ نہیں: اردغان
مرکز کے تعاون سے میگا جاب میلہ: کشن ریڈی

ضلع حاتائے میں موجود ایردوان نے علاقے میں مشغول اپنے وزرا سے امدادی کاموں کے بارے میں تفصیلات حاصل کرنے کے بعد پریس بیان دیا۔

انہوں نے کہا کہ ہماری تاریخ کا ایک المناک سانحہ ہے،دنیا میں ایسی مثالیں کم ملتی ہیں جہاں ایک ہی دن میں دو ہولناک زلزلے آئے ہوں جس نے دس اضلاع کو متاثر کیا ہے جن میں ضلع حاتائے کی صورت حال سب سے خراب ہے جہاں جانی و مالی نقصان بہت زیادہ ہوا ہے۔