مہاراشٹرا

مہاراشٹرا میں دستانے بنانے والی فیکٹری میں آتشزدگی، 13 مزدور ہلاک

مہاراشٹرا کے چھترپتی سمبھاجی نگر ضلع کی ہینڈ گلوز تیار کرنے والی فیکٹری میں اتوار کی اولین ساعتوں میں آتشزدگی کے باعث 6 مزدور ہلاک ہوگئے پولیس عہدیدار نے یہ بات بتائی۔

چھترپتی سمبھاجی نگر(اورنگ آباد) : مہاراشٹرا کے چھترپتی سمبھاجی نگر ضلع کی ہینڈ گلوز تیار کرنے والی فیکٹری میں اتوار کی اولین ساعتوں میں آتشزدگی کے باعث 6 مزدور ہلاک ہوگئے پولیس عہدیدار نے یہ بات بتائی۔

متعلقہ خبریں
اورنگ آباد میں بی آر ایس کا جلسہ عام
مہاراشٹرا میں مسلمانوں کو 5 فیصد کوٹہ دینے رئیس شیخ کا مطالبہ
راج ٹھاکرے کی تصویر پر مہاراشٹر میں نیا تنازعہ
چار سالہ لڑکی کو مسلسل اذیت دینے پر باپ اور 2 چاچاؤں کے خلاف کیس درج
عزیزوں کی توہم پرستی سے مریض کی حالت بگڑی (توہم پرستی کا ایک ویڈیو)

آگ کے شعلے صبح 1 بجے سن شائن انٹر پرائزس یونٹ واقع ولوج انڈسٹریل علاقہ میں بھڑک اٹھے اس وقت عمارت میں 13 ورکرس محوخواب تھے تب یہ حادثہ پیش آیا جن کے منجملہ 6 ہلاک ہوگئے جبکہ دیگر 7 ٹین کی چھت کو توڑکر باہر نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس کمشنر منوج لوہیا نے بتایا کہ آتشزدگی سن شائن انٹرپرائزس فیکٹری میں شروع ہوئی جہاں روی اور چرم سے ہینڈگلوز تیار کئے جاتے ہیں پولیس کنٹرول روم کو واقعہ کی اطلاع صبح 1:15 بجے موصول ہوئی جس کے بعد چوکسی اختیار کرتے ہوئے فائر برگیڈ کو جائے حادثہ پر بھیج دیا گیا اور آگ پر صبح 3:30 بجے قابو پالیا گیا۔

13 افراد عمارت کے اندر پھنس گئے تھے جن میں سے 7 باہر نکلنے میں کامیاب ہوگئے دیگر 6 فوت ہوگئے ابتدائی تحقیقات واقعہ کی ہورہی ہے بعض مزدور زخمی ہوگئے انہیں طبی معائنہ کے لئے بھیج دیا گیا۔

ضلع سرپرست وزیر سندیپن گھومارے جو آتشزدگی سے متاثرہ یونٹ کو صبح پہنچے اخبار نویسوں کو بتایا کہ کچھ مزدور فیکٹری کے اوپر ٹھرے ہوئے تھے یہ مقام صنعتی استعمال کے لئے اور رہائشی مقصد کے لئے رکھا گیا ہے لیکن بدقسمتی سے مزدور وہاں ٹھرے ہوئے تھے، الکٹریشنس کو تحقیقات کے لئے طلب کیا گیا ہے اور آگ لگنے کی وجہ دریافت کی جائے گی۔

ورکر علی اکبر جو فیکٹری سے نکلنے میں کامیاب ہوئے انھو ں نے بتایا کہ کام ختم ہوچکا تھا اور ہم وہاں سو چکے تھے لیکن کچھ دیر بعد ہمیں گرمی محسوس ہونے لگی اور ہم جاگ اٹھے اور دیکھا کہ آگ لگی ہوئی ہے ہم چھت پر چلے گئے اور وہاں سے ایک درخت کے ذریعہ نیچے اتر گئے۔

6 متوفیوں کی شناخت ابھی نہیں کی گئی گورنمنٹ میڈیکل کالج اور ہاسپٹل کے عہدیدار نے یہ بات بتائی۔