آندھراپردیش

 مسلم جوڑے کا تروملا مندر کو 1.02کروڑ روپئے کا عطیہ

عبدالغنی اور نوبینا بانو نے تروملا دیواستھانم (ٹی ٹی ڈی) کو چیک پیش کیا جو دنیا کے متمول ترین مندر کے امور سنبھالتا ہے۔ چینائی کے جوڑے نے ٹی ٹی ڈی کے ایگزیکٹیو آفیسر دھرما ریڈی سے مندر کے رنگانائیکولو منڈپم میں ملاقات کی اور چیک حوالے کیا۔

تروپتی: ایک عدیم النظیر واقعہ میں ایک مسلم جوڑے نے تروملا مندر کو 1.02کروڑ روپئے کا عطیہ دیا۔ عبدالغنی اور نوبینا بانو نے تروملا دیواستھانم (ٹی ٹی ڈی) کو چیک پیش کیا جو دنیا کے متمول ترین مندر کے امور سنبھالتا ہے۔ چینائی کے جوڑے نے ٹی ٹی ڈی کے ایگزیکٹیو آفیسر دھرما ریڈی سے مندر کے رنگانائیکولو منڈپم میں ملاقات کی اور چیک حوالے کیا۔

جملہ رقم میں سے 15لاکھ روپئے سری وینکٹیشورا انا پرسادم ٹرسٹ کو دیے گئے جو روزانہ مندر آنے والے ہزاروں بھکتوں کو مفت کھانا فراہم کرتا ہے۔ 87لاکھ کا عطیہ سری پدماوتی گیسٹ ہاؤس کے باروچی خانہ میں نئے فرنیچر اور ساز و سامان کے لیے دیا گیا۔

تاجر عبدلغنی نے اس مندر کو جو بالاجی مندر کے نام سے مشہور ہے، پہلی بار عطیہ نہیں دیا۔ 2020 میں انہوں نے کووڈ19 وباء کے دوران مندر کو جراثیم سے پاک رکھنے ہمہ جہت ٹریکٹر اسپریئر کا عطیہ دیا تھا۔ قبل ازیں مندر کو ترکاریاں منتقل کرنے وہ 35لاکھ کا ریفریجریٹر ٹرک عطیہ کرچکے ہیں۔