شمالی بھارت
ٹرینڈنگ

خاتون کے ساتھ قابل اعتراض حالت میں پکڑے جانے پر برہنہ کھمبے سے باندھ کر سب انسپکٹر کی پٹائی(ویڈیو)

ایک چونکا دینے والے واقعہ میں آگرہ ضلع میں ایک سب انسپکٹر کو ایک خاتون کے ساتھ قابل اعتراض حالت میں پکڑنے کے بعد ایک کھمبے سے باندھ کر مار پیٹ کی گئی۔

آگرہ (یوپی): ایک چونکا دینے والے واقعہ میں آگرہ ضلع میں ایک سب انسپکٹر کو ایک خاتون کے ساتھ قابل اعتراض حالت میں پکڑنے کے بعد ایک کھمبے سے باندھ کر مار پیٹ کی گئی۔ دیہایتوں کی جانب سے مبینہ طور پر پولیس سب انسپکٹر سندیپ کمار کو مارپیٹ کی گئی۔

متعلقہ خبریں
سب انسپکٹرس و کانسٹبلس کی بھرتی، اسناد کی جانچ
ایس آئی رشوت قبول کرتے ہوئے گرفتار
سگریٹ نوشی پر اساتذہ کی زدوکوب میں 15 سالہ طالب ِ علم فوت
پٹنہ میں پولیس سب انسپکٹر کی پٹائی

خاتون کے خاندان نے الزام لگایا کہ پولیس آفیسر خاتون کے ساتھ دست درازی کررہا تھا رپورٹس کے مطابق انسپکٹر مبینہ طور پر حالت نشے میں چھت سے مکان میں داخل ہوا۔ خاتون نے الارم بجایا جس کے بعد خاندان کے اراکین نے پہنچ کرپولیس آفیسر کو اپنے مکان کے اندر قابل اعتراض حالت میں پکڑ لیا۔

دیہاتیوں کو طلب کیا گیا جس کے بعد سندیپ کمار کو برہنہ کرکے ایک کھمبے سے باندھ دیا گیا۔ سوشیل میڈیا پر واقعہ کا ویڈیو گشت کررہا ہے۔ بعد ازاں پولیس نے ملزم کو بچایا جو مقام واقعہ پہنچ کر خاطیوں کو اپنے ساتھ لے گئی۔

سندیپ کمار کو مقامی افراد کی جانب سے مارپیٹ کا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد معطل کردیا گیا اور محکمہ جاتی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

پولیس آفیسر کے خلاف عصمت ریزی کا کیس درج کیا گیا ہے یہ واقعہ اتوار کی رات دیر گئے رونما ہوا۔ پولیس نے معاملہ کے سلسلہ میں تحقیقات شروع کی ہے سوشل میڈیا پر گشت ہونے والے ویڈیو کی جانچ پڑتال بھی کی جارہی ہے۔

اعتماد پور اے سی پی نے کہا کہ برہن علاقہ کے پولیس اسٹیشن کے علاقہ میں ایک سب انسپکٹر کے پکڑے جانے کے کیس میں سب انسپکٹر کو فوری اثر کے ساتھ معطل کیا جارہا ہے۔ سخت محکمہ جاتی کارروائی کی جارہی ہے اور شکایت موصول ہونے کے بعد ایس آئی اے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔