دردناک: غزہ میں بھیانک آتشزدگی،بچوں سمیت 21 افراد ہلاک

اسپتال کے ڈائریکٹر صالح ابو لیلیٰ نے بتایا کہ زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے اور جبالیہ پناہ گزین کیمپ کے علاقے تل زطار میں لگنے والی آگ میں ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

غزہ: فلسطین کے شمالی غزہ کی پٹی میں جمعرات کو ایک رہائشی عمارت میں زبردست آگ لگنے سے 7 بچوں سمیت کم از کم 21 افراد ہلاک اور 30 سے زیادہ زخمی ہو گئے۔

سکیورٹی اور طبی ذرائع نے یہ اطلاع دی۔

اسپتال کے ڈائریکٹر صالح ابو لیلیٰ نے بتایا کہ زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے اور جبالیہ پناہ گزین کیمپ کے علاقے تل زطار میں لگنے والی آگ میں ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

فلسطینی شہری دفاع نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ اس نے امدادی ٹیمیں اور متعدد سکیورٹی اہلکار جائے وقوعہ پر روانہ کر دیے ہیں۔

غزہ میں وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ آگ عمارت کے اندر ذخیرہ شدہ ایندھن کی بڑی مقدار کی وجہ سے لگی ہو گی۔

مقامی ذرائع اور عینی شاہدین نے بتایا کہ رہائشی عمارت ابو ریا خاندان کی تھی جہاں خاندان کا ایک فرد مصر سے طویل انتظار کے بعد واپسی کا جشن منا رہا تھا۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button