جرائم و حادثات

دکان کے ڈریسنگ روم میں خفیہ ویڈیو ریکارڈنگ، دکاندار گرفتار

بیان میں کہا گیا’ڈریسنگ روم میں داخل ہونے کے بعد اس کو ایک چھپا ہوا موبائل فون ملا جو کپڑے بدلتے وقت گاہک کی ویڈیو ریکارڈ کرنے کے لئے وہاں رکھا گیا تھا‘۔پولیس ترجمان نے کہا کہ شکایت پر فوری کارروائی کرتے ہوئے پولیس اسٹیشن چندوسہ میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئیں۔

سری نگر: پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں  ریڈی میڈ دکان کے ڈریسنگ روم میں گاہکوں کی خفیہ ویڈیو ریکارڈنگ کرنے کے الزام میں دکاندار کو گرفتار کیا۔

متعلقہ خبریں
تحصیلدار رشوت قبول کرتے ہوئے گرفتار
لٹیرا گرفتار‘9.5 لاکھ روپئے برآمد جوبلی ہلزپولیس کی کاروائی
سعودی عرب میں لڑکی سے غیر اخلاقی حرکت پر غیر ملکی گرفتار
بھائی کے سامنے بہن کی عصمت ریزی، ملزمین گرفتار
ایڈن گارڈن کے ڈریسنگ روم میں آگ لگ گئی (ویڈیو)

ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ پولیس تھانہ چندوسہ کو ایک کمسن لڑکی جس کے ساتھ اس کی بہن تھی، کی طرف سے 26 اپریل 2023 کو ایک تحریری شکایت موصول ہوئی جس میں اس نے بتایا کہ وہ 26 اپریل 2023 کو بانڈی پائین میں اعجاز احمد صوفی ولد غلام نبی صوفی ساکن بانڈی پائین چندوسہ کی ریڈی میڈ دکان کو گئی اور کچھ کپڑے پسند کرکے ان کو ٹرائل کرنے کے لئے ڈریسنگ روم میں چلی گئی۔