مشرق وسطیٰ

عمرہ زائرین سعودی عرب میں 3 ماہ تک قیام کرسکیں گے

پہلے عمرہ ویزے کا دورانیہ ایک ماہ ہوتا تھا، اب دنیا کے کسی بھی ملک سے آنے والے عمرہ زائرین کو تین ماہ تک مملکت میں قیام کی سہولت دی گئی۔

مکہ مکرمہ: سعودی عرب نے عمرہ زائرین کو تین ماہ تک مملکت میں قیام کی سہولت دے دی۔ سعودی وزیر حج نے تاشقند میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’نسک پلیٹ فارم‘ کے ذریعے آن لائن عمرہ و زیارت ویزوں کا اجرا آسان بنادیا گیا ہے۔

پہلے عمرہ ویزے کا دورانیہ ایک ماہ ہوتا تھا، اب دنیا کے کسی بھی ملک سے آنے والے عمرہ زائرین کو تین ماہ تک مملکت میں قیام کی سہولت دی گئی۔