مشرق وسطیٰ

امریکہ کا صحافی شیریں ابو عاقلہ کے قتل کی تحقیقات کرنے کا اعلان

اسرائیلی وزیر دفاع بینی گانٹز نے امریکہ کی جانب سے شیریں ابو عاقلہ کی تحقیقات کرنے کے اعلان کو سنگین غلطی قرار دے دیا ہے۔

واشنگٹن: امریکہ نے صحافی شیریں ابو عاقلہ کے قتل کی تحقیقات کرنے کا اعلان کردیا ہے جب کہ اسرائیل نے امریکی اعلان کو سنگین غلطی قرار دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکہ نے اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں شہید ہونے والی صحافی شیریں ابو عاقلہ کے قتل کی تحقیقات کرنے کا فیصلہ کرلیا۔خبر رساں ایجنسی جزیرہ نے بتایا کہ امریکہ نے اسرائیلی حکام کو صحافی کے قتل کی تحقیقات کرنے سے متعلق آگاہ کر دیا۔

اسرائیلی وزیر دفاع بینی گانٹز نے امریکہ کی جانب سے شیریں ابو عاقلہ کی تحقیقات کرنے کے اعلان کو سنگین غلطی قرار دے دیا ہے۔

واضح رہے گیارہ مئی کو قطر کے نیوز چینل الجزیرہ کی رپورٹر شیریں ابو عاقلہ کو غربِ اردن میں سر پر گولی لگی تھی جس کے نتیجے میں وہ ہلاک ہو گئی تھیں۔

اسی دوران شیریں ابو عاقلہ کے ارکان خاندان نے ان کے قتل کی ایف بی آئی تحقیقات کے اعلان کا خیرمقدم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ابتدا سے ہی امریکی تحقیقات کا مطالبہ کررہے تھے کیونکہ جب کبھی کوئی امریکی شہری بیرون ملک میں مارا جاتا ہے تو امریکہ اس کی تحقیقات کرتا ہے۔ اس معاملہ میں شیرین کو ایک بیرون ملک کی فوج نے قتل کیا ہے۔

واقعے کے بعد الجزیرہ نے کہا تھا کہ اکیاون سالہ شیریں ابو عاقلہ کو اسرائیلی فوجیوں نے جان بوجھ کر گولی ماری۔

یاد رہے امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ آزاد تفتیش کار الجزیرہ کی خاتون رپورٹر شیریں ابوعاقلہ کی موت کی وجہ بننے والی گولی کی سے متعلق کسی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے تاہم وجہ ممکنہ طور پر اسرائیلی گولی ہے۔