دیگر ممالک

بنکاک کے آرمی کالج میں فائرنگ ،2 افراد ہلاک

فوج کے نائب ترجمان سریچن نگتھونگ نے کہا کہ اسے واقعے کے بعد گرفتار کر لیا گیا ہے اور فائرنگ کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ زخمی شخص کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے-

بنکاک: تھائی لینڈ کی راجدھانی بنکاک کے تھائی آرمی کالج میں چہارشنبہ کو فائرنگ کے واقعہ میں دو افراد ہلاک اور ایک دیگر زخمی ہو گیا۔ یہ اطلاع تھائی فوج کے ترجمان نے دی۔ رائل تھائی ملٹری وار کالج کے ایک 59 سالہ ملازم نے مقامی وقت کے مطابق صبح 8:55 پر اپنے ساتھی ملازمین کو گولی مار دی۔

فوج کے نائب ترجمان سریچن نگتھونگ نے کہا کہ اسے واقعے کے بعد گرفتار کر لیا گیا ہے اور فائرنگ کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ زخمی شخص کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے اور فوج کی جانب سے واقعہ کی تحقیقات کے لیے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی جارہی ہے۔