امریکہ و کینیڈا

گولڈن گیٹ بریج سانفرانسسکو سے 16سالہ ہندوستانی امریکی کی چھلانگ لگاکر خودکشی

ایک ہندوستانی امریکی کے تعلق سے بتایاجاتاہے کہ اس نے مشہور گولڈن گیٹ بریج سے چھلانگ لگادی ہے۔

واشنگٹن: ایک ہندوستانی امریکی کے تعلق سے بتایاجاتاہے کہ اس نے مشہور گولڈن گیٹ بریج سے چھلانگ لگادی ہے۔یہ بات والدین اور امریکی کوسٹل گارڈس کے عہدیداروں نے بتائی اور کہا کہ نوجوان کے بریج سے چھلانگ لگانے کے بعد اس کی موت واقع ہوگئی۔یہ واقعہ سانفرانسسکو میں پیش آیا۔

عہدیداروں نے بتایا کہ 16سالہ لڑکے کی بائیسکل،فون اور بیاگ بریج پر پائے گئے۔ ذرائع نے بتایا کہ یہ لڑکا سمجھا جاتاہے کہ منگل کی شام میں پل سے چھلانگ لگایا ہے۔

کوسٹل گارڈس نے کہا کہ فوری طورپر2 گھنٹوں تک تلاشی لی گئی اور بچاؤ اقدامات بھی کئے گئے جبکہ ہم کو یہ اطلاع ملی تھی کہ ایک نوجوان نے پل پر سے چھلانگ لگادی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ مشہور پل پر سے چھلانگ لگانے کے بعد بچنے کی امید بہت کم ہوتی ہے۔

کمیونٹی لیڈر اجئے جین بھٹوریا نے کہا کہ یہ چوتھا واقعہ ہے جس میں ایک ہندوستانی امریکی نے انتہائی اقدام کیا ہے جس کے تعلق سے سمجھاجاتاہے کہ اس نے چھلانگ لگا کر اقدام خودکشی کیا ہے۔

بریج ریل فاؤنڈیشن جوکہ ایک غیر منافع بخش تنظیم ہے اور انسداد خودکشی کیلئے اقدامات کرتی ہے بتایا ہے کہ گزشتہ سال 25افراد نے خودکشی کرلی ہے اور تقریبا 2000خودکشی کے کیسس درج کئے گئے ہیں۔

فاؤنڈیشن کے ذرائع نے بتایا ہے کہ1937میں جبکہ پل کی کشادگی عمل میں لائی گئی اس کے بعد سے یہاں سے کئی افراد نے خودکشی کرلی ہے اگرچہ کہ مذکورہ پل پر اس طرح کی وارداتوں کی روک تھام کیلئے کوشش کی جارہی ہے اس کے باوجود یہ وارداتیں پیش آتی ہیں۔

ریاستی حکومت کی جانب سے انسداد خودکشی کیلئے پل پر احتیاطی اقدامات کئے جارہے ہیں اور یہ پراجکٹ اس سال جنوری تک مکمل ہونے کے امکانات ہیں‘جبکہ یہ پراجکٹ 2018میں شروع ہوا۔ کمیونٹی لیڈر اجئے جین بھٹوریا نے بتایا کہ حکام کو چاہئے کہ خودکشی کی وارداتوں کے تدارک کیلئے مؤثر اقدامات کریں۔