جموں و کشمیر

کشمیر کے اسکولوں میں بھجن۔ ہندوتوا ایجنڈہ بے نقاب:محبوبہ مفتی

پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے پیر کے دن کہا کہ کشمیر میں حکام بعض اسکولوں کے طلبا کو ہندو بھجن گانے کی ہدایت دے رہے ہیں جس سے بی جے پی کی مرکزی حکومت کا ”اصل ہندوتوا“ ایجنڈہ بے نقاب ہوتا ہے۔

سری نگر: پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے پیر کے دن کہا کہ کشمیر میں حکام بعض اسکولوں کے طلبا کو ہندو بھجن گانے کی ہدایت دے رہے ہیں جس سے بی جے پی کی مرکزی حکومت کا ”اصل ہندوتوا“ ایجنڈہ بے نقاب ہوتا ہے۔

انہوں نے ٹویٹ کیا کہ علماء کو جیل میں ڈال دینا‘ جامع مسجد بند کردینا اور یہاں کے اسکولی طلبا کو ہندو بھجن گانے کی ہدایت دینا کشمیر میں حکومت ِ ہند کے اصل ہندوتوا ایجنڈہ کو بے نقاب کرتا ہے۔

انہوں نے اپنی ٹائم لائن پر ایک ویڈیو پوسٹ کیا جس میں اسکول کے عملہ کو طلبا سے کلاس روم میں رگھوپتی راگھو راجہ رام کا مشہور بھجن گانے کو کہا جارہا ہے۔