جنوبی بھارت

کیرالا میں کووِڈ19 کے 265 کیسس، ایک موت

مرکزی وزارت ِ صحت کی ویب سائٹ پر جمعہ کے دن اطلاع دی گئی کہ آج صبح 8 بجے تک سارے ملک میں 328 کیسس رپورٹ ہوئے جن میں 265کا تعلق کیرالا سے ہے۔

ترواننت پورم: کیرالا میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووِڈ 19کے نئے 265 انفیکشن کیسس اور ایک موت کی اطلاع ہے۔

متعلقہ خبریں
امریکی ریاست کیلی فورنیا میں کورونا وباکا پھیلاؤ پھر شروع
ملک میں کووڈ کے 646 نئے کیسس، ایک موت
کووِڈ کیسس میں اضافہ، مرکزی وزیر ِ صحت منڈاویا کا جائزہ اجلاس
صدر جمہوریہ کے خلاف حکومت ِ کیرالا کا سپریم کورٹ میں مقدمہ
راشن دکانوں پر مودی کی تصویر نہیں لگائی جائے گی

مرکزی وزارت ِ صحت کی ویب سائٹ پر جمعہ کے دن اطلاع دی گئی کہ آج صبح 8 بجے تک سارے ملک میں 328 کیسس رپورٹ ہوئے جن میں 265کا تعلق کیرالا سے ہے۔

جنوبی ریاست میں ایکٹیو کیسس یعنی زیرعلاج مریضوں کی تعداد 2606 ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایک موت درج ہوئی۔ منگل کے دن ریاستی وزیر صحت وینا جارج نے اپنی ریاست کے عوام کو پھر تیقن دیا تھا کہ کیرالا میں کووِڈ کیسس میں اضافہ کے باوجود پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

دواخانوں میں وائرس انفیکشن سے نمٹنے کے سارے انتظامات کرلئے گئے ہیں۔