دیگر ممالک

انڈونیشیا میں 6.2 شدت کا زلزلہ

مرکزی جھٹکا مقامی وقت کے مطابق صبح 7.05 بجے محسوس کیا گیا اور اس کا مرکز 37 کلومیٹر شمال مغرب ممبرامو ٹینگاہ میں 10 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔

جکارتہ: انڈونیشیا کے مشرقی صوبے پاپوا میں ہفتہ کو 6.2 شدت کا زلزلہ آیا، سرکاری ذرائع کے مطابق کسی قسم کے نقصان یا جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ انڈونیشیا کی موسمیات اور جیو فزکس ایجنسی نے کہا کہ زلزلے سے سونامی نہیں آئی۔

ایجنسی نے بتایا کہ اس سے قبل 6.0، 5.9 اور 5.5 کی شدت کے ساتھ پیش آنے والے جھٹکوں کی ایک سیریز کے بعد زلزلے کی اہم جھٹکے کے طور پر درجہ بندی کی گئی ۔

مرکزی جھٹکا مقامی وقت کے مطابق صبح 7.05 بجے محسوس کیا گیا اور اس کا مرکز 37 کلومیٹر شمال مغرب ممبرامو ٹینگاہ میں 10 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اور مٹیگیشن ایجنسی نے بتایا کہ جھٹکوں سے خوف و ہراس پھیل گیا اور رہائشیوں کو عمارتوں اور گھروں سے باہر بھاگنا پڑا۔