حیدرآباد

وزیر اعظم کی تصویر راشن کی دکانات پر نہیں پٹرول پمپس پر ہونی چاہئے: کے کویتا

کے کویتا نے کہاکہ مودی کی تصویر کو راشن کی دکانات پر نہ لگائے جانے پر نرملاسیتارمن کے اعتراض کاجواب دیتے ہوئے کہا کہ مودی کی تصویر راشن کی دکانوں پر نہیں بلکہ پٹرول پمپس پر لگائی جانی چاہیے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کی رکن قانون ساز کونسل کے کویتا نے الزام لگایا ہے کہ مودی ریاست میں چلائی جارہی اسکیموں کو روکنے کی سازش کررہے ہیں۔ایم ایل سی کویتا نے کہا کہ مرکزی وزیر نرملا سیتا رمن نے ریاست میں آکر فوٹو پنچایت قائم کی۔

 انہوں نے مودی کی تصویر کو راشن کی دکانات پر نہ لگائے جانے پر نرملاسیتارمن کے اعتراض کاجواب دیتے ہوئے کہا کہ مودی کی تصویر راشن کی دکانوں پر نہیں بلکہ پٹرول پمپس پر لگائی جانی چاہیے۔ انہوں نے ضروری اشیاء کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے لئے مرکز کو ذمہ دار ٹھہرایا۔

انہوں نے نظام آباد میں منعقدہ نئے وظائف کی تقسیم کے پروگرام میں شرکت کی۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ وزیراعلی کے چندرشیکھرراو ہر خاندان کے بڑے بیٹے بن گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نظام آباد ضلع میں 50 ہزار سے زائدنئے وظائف دیئے جارہے ہیں۔

کویتا نے کہا کہ تمام مستحق لوگوں کو وظیفہ ملے گا، اس خصوص میں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی غریبوں کی تکالیف کو سمجھتے ہوئے وظائف فراہم کررہے ہیں۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ پروگرام جاری رہے گا۔انہوں نے مودی حکومت پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ مودی مفت اسکیمات نہیں چاہتے اور ریاست میں لاگو ہونے والی اسکیموں کو روکنے کی سازش کی جارہی ہے۔