بین الاقوامی

جاریہ سال اکتوبر تک صدر پوٹین کو قتل کردیا جائے گا؟

روسی سیاستدان الیاپو ناریف نے پیشقیاسی کی ہے کہ روسی صدر کو رواں سال اکتوبر تک قتل کر دیا جائے گا۔

ماسکو: روسی سیاستدان الیاپو ناریف نے پیشقیاسی کی ہے کہ روسی صدر کو رواں سال اکتوبر تک قتل کر دیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں
روس یوکرین خونریز جنگ 11ماہ میں داخل
کٹرینہ کیف 40 سال کی ہوئیں
وکی کوشل نے شادی کے بعد اپنی پہلی سالگرہ کیسے منائی؟
سوناکشی سنہا کی سالگرہ، والد شتروگھن سنہا نےشیئر کی خاص تصویریں
سالگرہ تقریب میں پہنچ کر ہنگامہ آرائی، 4 زنخے گرفتار

تفصیلات کے مطابق روسی جلا وطن اپوزیشن رہنما نے صدر ولادیمیر پوٹین کے قتل کی پیش قیاسی کردی۔

الیاپو ناریف نے دعویٰ کیا ہے کہ روسی صدر کو رواں سال اکتوبر تک ان کے ہی قریبی ساتھی قتل کر دیں گے۔سال 2014 میں اپوزیشن رہنما نے روس کے جانب سے یوکرینی علاقہ کریما پر حملہ اور اس کے الحاق کے خلاف ووٹ دیا تھا۔

الیا پانو ماریف اس وقت یوکرین میں رہائش پذیر ہیں۔امریکی میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے مزید بتایا کہ روسی صدر پوٹین اپنی اگلی سالگرہ پر زندہ نہیں ہوں گے۔

ناکام حملہ پر بڑھتی ہوئی تشویش کی وجہ سے پوٹین کو ان کی سالگرہ سے پہلے قتل کردیا جائے گا۔انہوں نے خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں بھی روسی صدر کو بین الاقوامی عدالت میں دیکھنا چاہتا ہوں لیکن مجھے لگتا ہے کہ ایسا ہوگا نہیں۔