بین الاقوامی

روس چین اتحاد مغرب کے لیے اصل مسئلہ: بولٹن

امریکہ کے سابق قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن نے کہا ہے کہ روس اور چین کے درمیان اتحاد مغربی ممالک کے لیے ایک حقیقی مسئلہ ہے۔

واشنگٹن: امریکہ کے سابق قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن نے کہا ہے کہ روس اور چین کے درمیان اتحاد مغربی ممالک کے لیے ایک حقیقی مسئلہ ہے۔

متعلقہ خبریں
22جنوری کو رام مندر کا افتتاح،واشنگٹن میں ایک ماہ طویل تقاریب کا آغاز

مسٹر بولٹن نے ٹیلی گراف کو بتایا: "جب چین اور روس دونوں کہتے ہیں کہ اس اتحاد کی کوئی حد نہیں ہے، تو مجھے اس کا مطلب یہی سمجھ میں آتا ہے کہ مغرب کے لیے یہی اصل مسئلہ ہے، چاہے یوکرین میں کچھ بھی ہو”۔

انہوں نے کہا کہ شی جن پنگ کا ماسکو دورہ یہ بھی واضح کرتا ہے کہ مغربی ممالک کو اپنی سلامتی کے لیے عالمی نظریہ سے سوچنا ہوگا۔ انہوں نے کہا، ” نقشہ دیکھو، جغرافیہ دیکھو۔ یہ وہ چیز ہے جسے ہمیں سنجیدگی سے لینا چاہیے۔”

ذریعہ
یواین آئی