امریکہ و کینیڈا

امریکہ میں گاڑی اچانک ریسٹورنٹ میں جاگھسی، کھانا کھاتے ہوئے 2 بھائی ہلاک

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، پولیس کے مطابق اس حادثے کے نتییمیں 58 سالہ کرسٹوفر رفن موقع پر ہی دم توڑ گیا جب کہ اس کا بڑا بھائی 62 سالہ کلے رفن اسپتال میں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

واشنگٹن: امریکہ میں تیز رفتار گاڑی اچانک ریسٹورنٹ میں جا گھسی جس کے نتیجے میں وہاں کھانا کھاتے ہوئے دو بھائی ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست نارتھ کیرولینا کے علاقے ولسن میں ایک ریستوران میں دو بھائی کھانا کھا رہے تھے کہ اچانک ایک تیز رفتار بڑی گاڑی کھڑی کے شیشے توڑتی ہوئی ریستوران میں گھس گئی، جس کے نتیجے میں دونوں بھائی ہلاک ہوگئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، پولیس کے مطابق اس حادثے کے نتییمیں 58 سالہ کرسٹوفر رفن موقع پر ہی دم توڑ گیا جب کہ اس کا بڑا بھائی 62 سالہ کلے رفن اسپتال میں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

پولیس نے ڈرائیور کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہے۔ ڈرائیور کی شناخت 78 سالہ جیسی لارنس کے نام سے ہوئی ہے۔ ولسن کے پولیس سارجنٹ ایرک جے میکنرنی کے مطابق جائے وقوعہ پر ایک اور گاہک کو بھی چیک کیا گیا ہے۔

عینی شاہدین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ واقعہ صبح 10 بجے پیش آیا۔ گاڑی اتنی اچانک انتہائی تیز رفتاری سے کھڑی کے شیشے توڑتی ہوئی ریستوران میں جا گھسی کہ وہاں موجود لوگوں کو سنبھلنے کا موقع بھی نہ ملا۔