امریکہ و کینیڈا

امریکی یونیورسٹی میں فائرنگ کا واقعہ‘ 3 طلباء ہلاک

امریکہ کی یونیورسٹی آف ورجینیا میں فائرنگ کے نتیجے میں تین طالب علم ہلاک ہو گئے جو کہ اعلیٰ درجہ کی سرکاری یونیورسٹیوں میں سے ایک ہے۔

رچمنڈ: امریکہ کی یونیورسٹی آف ورجینیا میں فائرنگ کے نتیجے میں تین طالب علم ہلاک ہو گئے جو کہ اعلیٰ درجہ کی سرکاری یونیورسٹیوں میں سے ایک ہے۔

منگل کو جاری ہونے والی بی بی سی کی ایک رپورٹ میں یہ اطلاع دی گئی۔ بی بی سی نے یہاں پولیس کے حوالے سے بتایا کہ یہ واقعہ اتوار کی رات تقریباً 10.30 بجے یونیورسٹی کے شارلٹس ول کیمپس میں کیلبرتھ روڈ پر پیش آیا۔

اس دوران فیلڈ ٹرپ سے واپس آنے والی طالبات سے بھری بس پر فائرنگ کی گئی۔پولیس نے بتایا کہ مرنے والوں میں ورجینیا یونیورسٹی میں سیکنڈ ایئر کا طالب علم ڈیوین چانڈلر،میامی، فلوریڈا کے چوتھے سال کا طالب علم ڈی سین پیری اور جنوبی کیرولینا کے رچ ہل کے تیسرے سال کا طالب علم لاویل ڈیوس شامل ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ واقعہ میں ملوث ملزمان میں سے ایک طالب علم کرسٹوفر ڈارنل جونز جونیئر (22) ہے۔ انہوں نے کہا کہ متاثرین کی لاشیں فیلڈ ٹرپ سے واپس آنے کے بعد چارٹر بس کے اندر سے پائی گئیں۔

یونیورسٹی کے صدر جم ریان نے کہاکہ”میں اس تشدد سے حیران ہوں۔” واقعہ کے دوران انہوں نے یونیورسٹی کا دورہ کیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ حملے کی وجہ ابھی تک واضح نہیں ہوسکی ہے۔ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔