تلنگانہ

تلنگانہ کابینہ کا اتوار کو اجلاس، اسمبلی کے بجٹ اجلاس کی تیاری جاری، علی الحساب بجٹ پیش کئے جانے کا امکان

ریاستی کابینہ کی میٹنگ کل اتوار کو ہوگی اور توقع ہے کہ وزراء بہت سے مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے۔ چھ ضمانتوں پر عمل آوری کے لئے مختص کی جانے والی رقم، 500 روپے میں ایل پی جی سلنڈر کی فراہمی کا آغاز اور 200 یونٹ مفت بجلی کی فراہمی کی اسکیم پر بات چیت کی جائے گی۔

حیدرآباد: ریاستی کابینہ کی میٹنگ کل اتوار کو ہوگی اور توقع ہے کہ وزراء بہت سے مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے۔ چھ ضمانتوں پر عمل آوری کے لئے مختص کی جانے والی رقم، 500 روپے میں ایل پی جی سلنڈر کی فراہمی کا آغاز اور 200 یونٹ مفت بجلی کی فراہمی کی اسکیم پر بات چیت کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں
اقلیتی بہبود کیلئے2,262 کروڑ مختص
اے مہیشور ریڈی، اسمبلی میں بی جے پی فلور لیڈر
تلنگانہ اسمبلی کا فروری میں بجٹ سیشن طلب
تلنگانہ کی مالی حالت پر اسمبلی میں بحث متوقع
اسمبلی سیشن کا کل سے دوبارہ آغاز

مرکزی حکومت کے علی الحساب بجٹ کے پیش نظر ریونت ریڈی حکومت بھی ایسا بجٹ پیش کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔ اس سلسلہ میں بھی کابینی اجلاس میں تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے جمعہ کو اعلان کیا تھا کہ ریاستی حکومت جلد ہی ایل پی جی سلنڈر اور 200 یونٹ مفت بجلی کی اسکیم شروع کرے گی۔

انہوں نے کہا تھا کہ کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کو اسکیم کے آغاز کے لئے مدعو کیا جائے گا۔ اس پر غور کرتے ہوئے توقع ہے کہ کابینہ اسکیموں کے نفاذ کے لئے بجٹ مختص کرنے پر بات کرے گی۔

چونکہ کانگریس نے یکم فروری کو گروپ I کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی، اس لئے امکان ہے کہ اس مسئلہ پر بھی بات ہو سکتی ہے۔ یہ قیاس آرائیاں بھی کی جارہی ہیں کہ تلنگانہ اسمبلی کا بجٹ اجلاس 8 فروری سے شروع ہوگا۔

گورنر تمیلی سائی سوندرا راجن کی تقریر کے بعد علی الحساب بجٹ 10 فروری کو پیش کیا جائے گا۔ اسمبلی اجلاس اس کے بعد پھر 12 فروری کو دوبارہ شروع ہوگا۔