دہلی

دہلی پولیس نے گڈو مسلم کو طلب کیا

مقتول گینگسٹر عتیق احمد کے قریبی مددگار و پریاگ راج میں اُمیش پال قتل کیس کے اہم ملزم گڈو مسلم دہلی پولیس کی اسپیشل سیل کے راڈار پر ہے۔

نئی دہلی: مقتول گینگسٹر عتیق احمد کے قریبی مددگار و پریاگ راج میں اُمیش پال قتل کیس کے اہم ملزم گڈو مسلم دہلی پولیس کی اسپیشل سیل کے راڈار پر ہے۔

متعلقہ خبریں
جعلی ویزا کیس میں بنگلورو ایرپورٹ سے ایک شخص گرفتار
کویتا کو 26 ستمبر تک حاضر ہونے کیلئے اصرار نہیں کیا جائے گا
درگاہ نظام الدین کے قریب غیرمجاز تعمیرات روک دینے کی ہدایت
اسرائیلی سفارت خانہ دھماکہ کیس پولیس کو اہم ثبوت دستیاب
پارلیمنٹ دراندازی کے ملزمین کو انڈیا گیٹ لے جایا گیا

خصوصی سیل نے اسے کیس میں تحقیقات میں شامل ہونے کے لیے طلب کیا۔ اسلحہ کے سپلایئر اوتار سنگھ سے تفتیش کے دوران اس کا نام سامنے آیا۔

اسلحہ کے سپلائیر اوتار سنگھ نے اپنی تفتیش کے دوران خصوصی سیل کو بتایا کہ اس نے اسلحہ گڈو مسلم کو مہیا کیے، جن کا پریاگ راج میں اُمیش پال قتل کیس میں استعمال کیا گیا۔

خصوصی سیل کی ایک ٹیم نے پریاگ راج پہنچ کر سمن کی ایک نوٹس گڈو مسلم کے مکان پر چسپاں کی۔ ایک ذرائع نے کہا کہ گڈو مسلم کو اسپیشل سل میں ان کے خلاف درج کرائے گئے مجرمانہ کیس کے سلسلہ میں تحقیقات میں شامل ہونے کے لیے کہا گیا ہے۔

ذرائع نے کہا کہ گڈو مسلم کے خلاف ایک بیان تیار کیا گیا اور کیس میں انہیں ایک ملزم بنایا گیا ہے۔ بم باز کے نام سے مشہور گڈو مسلم بم تیار کرنے میں ماہر ہے اور انہیں اُمیش پال قتل کیس کے دوران سڑک پر بم پھینکتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔