شمالی بھارت

بی جے پی نواز نیوز اینکرس کا بائیکاٹ درست: تیجسوی یادو

تیجسوی یادو نے کہاکہ بی جے پی نواز نیوز اینکرس کا بائیکاٹ کرنے کے اپوزیشن انڈیا اتحاد کے فیصلہ کا دفاع کیا ہے۔ آر جے ڈی قائد‘ دہلی سے واپسی کے بعد جمعہ کے دن پٹنہ میں میڈیا سے بات چیت کررہے تھے۔

پٹنہ: ڈپٹی چیف منسٹر بہار تیجسوی یادو نے مبینہ بی جے پی نواز نیوز اینکرس کا بائیکاٹ کرنے کے اپوزیشن انڈیا اتحاد کے فیصلہ کا دفاع کیا ہے۔ آر جے ڈی قائد‘ دہلی سے واپسی کے بعد جمعہ کے دن پٹنہ میں میڈیا سے بات چیت کررہے تھے۔

متعلقہ خبریں
پٹنہ میں اپوزیشن اتحاد کا شاندار مظاہرہ
نیتی آیوگ کی میٹنگ میں 8 چیف منسٹرس کی غیر حاضری بدقسمتی: بی جے پی
” آپ کو اپنی پسندیدہ بریانی نہیں ملی تو کیا آپ ریسٹونٹ چھوڑ دیں گے؟”: واشنگٹن سندر
قرض کی فراہمی کو بینکرس سماجی ذمہ داری تسلیم کریں۔ ڈپٹی چیف منسٹر کا مشورہ
راہول گاندھی میں کوئی صلاحیت نہیں۔ جنتادل یوکا پلٹ وار

انہوں نے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کے دورہ بہار کا مذاق اڑایا اور کہا کہ اس سے امیت شاہ کی پارٹی کا فائدہ ہوتا ہو لیکن بہار کو کیا ملے گا؟۔ مرکز کی بی جے پی حکومت‘ بہار کو خصوصی پیکیج نہ دے سکی‘خصوصی زمرہ کے دیرینہ مطالبہ کی کیا بات کریں۔

 وزیر داخلہ لگ بھگ ہر ماہ بہار آتے رہتے ہیں۔ کچھ وقت نکال کر انہیں منی پور جانا چاہئے جہاں ان کی پارٹی کی حکومت ہے اور جہاں خانہ جنگی جیسی صورتِ حال ہے۔