ایشیاءسوشیل میڈیا

عمران خان کا کوئی مطالبہ نہ مانا جائے

پاکستان مسلم لیگ نواز سربراہ نواز شریف نے اپنے چھوٹے بھائی اور موجودہ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کو پی ٹی آئی سربراہ عمران خان کے مطالبات ماننے سے روک دیا۔

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ نواز سربراہ نواز شریف نے اپنے چھوٹے بھائی اور موجودہ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کو پی ٹی آئی سربراہ عمران خان کے مطالبات ماننے سے روک دیا۔

انہوں نے ٹویٹر پر عمران خان اور ان کے جاریہ لانگ مارچ پر طنز کیا اور کہا کہ جو شخص 10 لاکھ افراد کو سڑکوں پر لانے کا دعویٰ کرتا تھا وہ 2 ہزار ورکرس تک نہ لاسکا۔

جیو نیوز نے یہ اطلاع دی۔ نواز شریف نے کہا کہ میں نے شہباز کو ہدایت دی ہے کہ وہ کسی بھی قیمت پر عمران کے مطالبات کے سامنے نہ جھکیں۔ وہ 2ہزار کے مجمع کو اُکسائے یا 20ہزار افراد کو بھڑکائے‘ اس فتنہ کا ایک بھی مطالبہ نہ مانا جائے۔

نواز شریف نے یہ بھی کہا کہ عمران خان کا جھوٹ بے نقاب ہوچکا ہے۔ اب قوم کو اس شخص کے بیانیہ سے کوئی ہمدردی نہ رہی۔

یہ شخص ایک کے بعد ایک دھڑلے سے اتنے جھوٹ بولتا چلا گیا کہ ڈائرکٹر جنرل آئی ایس آئی کو اپنی خاموشی توڑنی پڑی اور قوم کو سچ بتانا پڑا۔

عمران خان نے 28 اکتوبر کو لاہور کے لبرٹی چوک سے اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ شروع کیا تھا۔ مارچ اب گجرانوالا کی طرف بڑھ رہا ہے۔