وائٹ ہاوس میں امریکی صدر بائیڈن کی پوتی کی شادی

امریکی صدر جو بائیڈن اور خاتون اوّل جَل بائیڈن کی پوتی نیاومی کی شادی وائٹ ہاؤس کے لان میں منعقد ہوئی جس میں اہل خانہ سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی۔

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن اور خاتون اوّل جَل بائیڈن کی پوتی نیاومی کی شادی وائٹ ہاؤس کے لان میں منعقد ہوئی جس میں اہل خانہ سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی۔

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق 28 سالہ نیاومی بائیڈن اپنے دوست 25 سالہ پیٹر نیل کے ساتھ رشتہ ازدواج میں بندھ گئیں۔ دونوں ایک دوسرے کو 4 سال سے جانتے تھے۔

شادی کی پْروقار تقریب وائٹ ہاوس کے ایک لان میں رکھی گئی جس کے لیے لان اور عمارت کو خوبصورتی سے سجایا گیا تھا۔ تقریب میں ملک کی اہم شخصیات، اہل خانہ اور دوست احباب سمیت 250 افراد نے شرکت کی۔

واضح رہے کہ 10 سال بعد وائٹ ہاوس میں کسی شادی کا انعقاد ہوا ہے۔ جوبائیڈن کی پوتی بھی ایک وکیل ہیں جب کہ اْن کے شریک حیات نے بھی حال ہی میں وکالت کی تعلیم مکمل کی ہے۔ وائٹ ہاوس انتظامیہ نے بیان میں کہا ہے کہ شادی کے تمام اخراجات بائیڈن خاندان ادا کرے گا۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button