امریکہ و کینیڈا

امریکہ، کووڈ کے 10 کروڑ کیسس والا پہلا ملک بن گیا

امریکہ 10 کروڑ سے زیادہ کووڈ 19 کیسس کے ساتھ دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے اور اس وبا کے آغاز سے اب تک تقریباً 10 لاکھ 80 ہزار لوگ اپنی جان گنوا چکے ہیں۔

لاس اینجلس: امریکہ 10 کروڑ سے زیادہ کووڈ 19 کیسس کے ساتھ دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے اور اس وبا کے آغاز سے اب تک تقریباً 10 لاکھ 80 ہزار لوگ اپنی جان گنوا چکے ہیں۔

یو ایس سنٹرز فار ڈیسیزکنٹرول اینڈ پریونشن (سی ڈی سی) کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں سرکاری طور پرکووڈ19 کے 10 کروڑ سے زیادہ کیسس درج کئے گئے ہیں۔

چہارشنبہ کو سی ڈی سی کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار میں 21 دسمبر تک ملک میں کووِڈ 19 کے جملہ 100216983 کیسس کی تصدیق ہوئی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اصل تعداد اس سے کہیں زیادہ ہو سکتی ہے کیونکہ گھر پر ٹیسٹ کرنے والے لوگ اپنے نتائج پبلک ہیلت ڈپارٹمنٹ کو نہیں بھیجتے اور بہت سے لوگ ٹیسٹ بھی نہیں کراتے ہیں۔