امریکہ و کینیڈا

امریکہ میں یوم آزادی پریڈ کے موقع پر فائرنگ کے واقعات 

مشتبہ ملزم کی عمر بائیس برس ہے اور اس نے شکاگو کے ایک مضافاتی علاقے میں امریکہ کے قومی دن کی پریڈ کے موقع پر ایک ہجوم پر فائرنگ شروع کر دی تھی، جس کے نتیجے میں کم از کم چھ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

شکاگو: مریکہ میں یومِ آزادی کے ویک اینڈ کے دوران فائرنگ کے مختلف واقعات میں ایک درجن سے زائد افراد ہلاک اور کم ازکم 60 زخمی ہوگئے۔ امریکہ  کے یومِ آزادی پر منعقد ہونے والی امن پریڈ میں اندھا دھند فائرنگ کر کے 6 افراد کو ہلاک اور 26 کو زخمی کرنے والے مسلح نوجوان کو پولیس نے گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکہ  کے یوم آزادی پر ہونے والی ایک امن پریڈ میں مسلح شخص نے اندھا دھند فائرنگ کردی۔ فائرنگ میں 6 افراد ہلاک اور 26 زخمی ہوگئے۔ ملزم نے ایک عمارت کی چھت سے ریلی کے شرکاء پر گولیاں برسائیں اور پھر کار میں بیٹھ کر فرار ہوگیا تھا۔

ہائی لینڈ پارک پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ طویل تعاقب کے بعد کار سوار مشتبہ ملزم کو حراست میں لے ہے جس کی شناخت 22 سالہ رابرٹ کرائیمو کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزم سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے جو ممکنہ طور پر آلہ قتل ہوسکتا ہے تاہم ابھی فرانزک رپورٹ کا انتظار ہے۔

مشتبہ ملزم کے حوالے سے زیادہ معلومات فراہم نہیں کی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابھی تفتیشی عمل جاری ہے۔ تاحال ملزم کی جانب سے فائرنگ کی وجہ کا بھی تعین نہیں ہوسکا ہے۔امن پریڈ پر فائرنگ کے ساتھ امریکہ  کے یوم آزادی پر مختلف ریاستوں میں فائرنگ کے واقعات رونما ہوئے جن میں کم سے کم 12 افراد مارے گئے جب کہ 60 سے زائد زخمی ہیں۔

زخمیوں میں سے 9 کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ برس بھی امریکی یوم آزادی پر فائرنگ کے مختلف واقعات میں 9 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے جب کہ رواں برس فائرنگ کے مختلف واقعات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 100 سے تجاوز کرگئی ہے۔

یو این آئی کے بموجب امریکی صدر جو بائیڈن اور خاتون اول جل بائیڈن نے الینوائے کے شمالی مضافاتی علاقے شکاگو کے ہائی لینڈ پارک میں یوم آزادی کی پریڈ کے دوران ہونے والی فائرنگ پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔ بائیڈن نے کہا جِل اور میں یوم آزادی کے موقع پر ہونے والے اس بے ہودہ واقعہ سے حیران ہیں۔

میں نے گورنر پرٹزکر اور میئر روٹرنگ سے بات کی ہے اور انہیں وفاقی حکومت کی مکمل حمایت کی پیشکش کی ہے۔انہوں مزید کہا ”میں نے حال ہی میں پہلے بندوق اصلاحات قانون پر دستخط کیے ہیں، لیکن ابھی مزید کام کرنا باقی ہے۔ میں بندوق کے تشدد کی وبا سے لڑنا نہیں چھوڑوں گا“۔

شکاگو کے ہائی لینڈ پارک میں پیر کی صبح یوم آزادی کی پریڈ کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم چھ افراد ہلاک اور ایک بچے سمیت 26 زخمی ہو گئے۔سی بی ایس نیوز کے مطابق، واقعہ کے سلسلے میں ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔امریکی پولیس نے شکاگو کے ہائی لینڈ پارک کے مشتبہ مسلح نوجوان کو گرفتار کر لیا ہے۔

 مشتبہ ملزم کی عمر بائیس برس ہے اور اس نے شکاگو کے ایک مضافاتی علاقے میں امریکہ کے قومی دن کی پریڈ کے موقع پر ایک ہجوم پر فائرنگ شروع کر دی تھی، جس کے نتیجے میں کم از کم چھ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

اس دہشت گردانہ حملے پر امریکی صدر جو بائیڈن نے شدید صدمے کا اظہار کیا۔ بائیڈن نے ایک بیان میں کہا کہ مہلک ہتھیاروں کے اس جان لیوا اور قابل مذمت استعمال نے امریکی معاشرے کو ایک بار پھر غم زدہ کر دیا ہے۔