امریکہ و کینیڈا

جوبائیڈن نے آزادی کی 75 ویں سالگرہ پر ہندوستان مبارکباد دی

بائیڈن نے یہاں جاری کردہ ایک بیان میں، ملک کی ترقی میں 40 لاکھ ہند نژاد امریکیوں کے تعاون کو یاد کیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکی ہندوستانی کوامریکہ کومزید اختراعی، جامع اور مضبوط ملک بنانے کا کریڈٹ جاتاہے۔

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے پیر کو ہندوستان کی آزادی کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر ہندوستانیوں کو نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امریکہ کی ترقی میں ان کے تعاون کو یاد کیا۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق، بائیڈن نے یہاں جاری کردہ ایک بیان میں، ملک کی ترقی میں 40 لاکھ ہند نژاد امریکیوں کے تعاون کو یاد کیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکی ہندوستانی کوامریکہ کومزید اختراعی، جامع اور مضبوط ملک بنانے کا کریڈٹ جاتاہے۔

انہوں نے ہندوستان کی آزادی کے لیے بابائے قوم مہاتما گاندھی کے سچائی اور عدم تشدد کے ان کے پیغام کو یاد کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ہندوستانی نژاد امریکیوں سمیت دنیا بھر کے لوگ ہندوستان کی آزادی کی 75ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ امریکہ اپنے جمہوری سفر کے ساتھ ہندوستان کے لوگوں کے ساتھ شامل ہو رہا ہے، جومہاتما گاندھی کے سچائی اور عدم تشدد کے پیغام سے متاثر ہوتاہے۔

مسٹر بائیڈن نے کہا، "مجھے یقین ہے کہ آنے والے سالوں میں، ہماری دو جمہوریت اصولوں پر مبنی نظم کے تحفظ کے لیے ایک ساتھ کھڑی ہوں گی۔” اپنے لوگوں کے لیے زیادہ امن، خوشحالی اور سلامتی کو فروغ دیں گے۔ ایک آزاد، کھلے ہند پیسیفک خطے کو آگے بڑھائیں گے۔ امریکی وزیر خارجہ اینٹونی بلنکن نے بھی ہندوستان کو مبارکباد دی ہے۔

مسٹر بلنکن نے کہا، "میں ہندوستانی عوام کو آزادی کے 75 سال پر امریکہ کی طرف سے نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔ اس دن ہم اپنی جمہوری اقدار کی عکاسی پر غورکرتے ہیں۔ ہم ہندوستان کے لوگوں کا احترام کرتے ہیں، جو ایک روشن مستقبل کی تعمیر کر رہے ہیں۔”