امریکہ و کینیڈا

پاکستان، چین اور میانمار میں مذہبی آزادی پر امریکہ کو تشویش

امریکہ نے مذہبی آزادی کے موجودہ موقف کے سلسلہ میں 12 ممالک بشمول چین‘ پاکستان اور میانمار کو ”خاصی تشویش کے ممالک“ کے زمرہ میں رکھا ہے۔

واشنگٹن: امریکہ نے مذہبی آزادی کے موجودہ موقف کے سلسلہ میں 12 ممالک بشمول چین‘ پاکستان اور میانمار کو ”خاصی تشویش کے ممالک“ کے زمرہ میں رکھا ہے۔

جمعہ کے دن امریکی سکریٹری آف اسٹیٹ (وزیر خارجہ) انٹونی بلنکن نے کہا کہ دنیا بھر میں حکومتیں اور نان اسٹیٹ ایکٹرس لوگوں کو ان کے مذہبی عقیدہ کی وجہ سے ہراساں کرتے ہیں‘ دھمکاتے ہیں اور یہاں تک کہ مارڈالتے ہیں۔

بعض ممالک میں سیاسی فائدہ کے لئے مذہبی آزادی سلب کرلی جاتی ہے۔ انٹونی بلنکن نے کہا کہ میں اعلان کرتا ہوں کہ برما (میانمار)‘ پیپلزریپبلک آف چائنا‘ کیوبا‘ اریٹیریا‘ نکاراگوا‘ پاکستان‘ روس‘ سعودی عرب‘ تاجکستان اور ترکمنستان انٹرنیشنل ریلیجیس فریڈم ایکٹ 1998 کے تحت خاصی تشویش کے ممالک ہیں۔

اسی طرح الجیریا‘ وسط افریقی جمہوریہ اور ویت نام کا بھی یہی معاملہ ہے۔ امریکہ نے الشباب‘ بوکوحرام‘ حیات تحریر الشام‘ اسلامک اسٹیٹ گریٹر سہارا‘ اسلامک اسٹیٹ ویسٹ افریقہ‘ جماعت نصرت الاسلام والمسلمین‘ طالبان اور دیگر کو خاصی تشویش کی تنظیمیں قراردیا ہے۔