امریکہ و کینیڈا

القاعدہ اور طالبان کے 4 لیڈرعالمی دہشت گرد :امریکہ

انٹونی بلنکن نے کہا کہ امریکی حکومت افغانستان میں سرگرم القاعدہ اور طالبان دہشت گرد گروپوں سے نمٹنے کے لیے اپنے انسداد دہشت گردی کے آلات استعمال کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

واشنگٹن: امریکہ میں بائیڈن انتظامیہ نے برصغیر ہند میں القاعدہ (اے کیو آئی ایس) کے دو لیڈروں اور افغانستان میں تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے دو لیڈروں کو عالمی دہشت گرد اعلان کیا ہے۔ وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے ایک پریس ریلیز میں یہ اطلاع دی۔

بلنکن نے جمعرات کو اپنے بیان میں کہا کہ ’’گزشتہ روز محکمہ خارجہ نے دو اے کیو آئی ایس اور ٹی ٹی پی کے دو لیڈروں کو ان کے متعلقہ گروپوں میں قائدانہ کردار ادا کرنے کے لیے عالمی دہشت گرد نامزد کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ چار افراد اسامہ محمود، عاطف یحیٰ غوری، محمد معروف اور قاری امجد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکی حکومت افغانستان میں سرگرم القاعدہ اور طالبان دہشت گرد گروپوں سے نمٹنے کے لیے اپنے انسداد دہشت گردی کے آلات استعمال کرنے کے لیے پرعزم ہے۔