امریکہ و کینیڈا

واشنگٹن میں ہندوستانی سفارتخانہ کے سامنے تشدد بھڑکانے کی کوشش

خالصتان نوازوں کا ایک گروپ یہاں ہندوستانی سفارتخانے کے سامنے اکٹھا ہوا اور ان کے کئی مقررین نے تشدد کیلئے اکسانے کی کوشش کی لیکن چوکس مقامی پولیس کی بروقت مداخلت نے لندن اور سان فرانسسکو کے واقعات کا اعادہ ٹال دیا۔

واشنگٹن: خالصتان نوازوں کا ایک گروپ یہاں ہندوستانی سفارتخانے کے سامنے اکٹھا ہوا اور ان کے کئی مقررین نے تشدد کیلئے اکسانے کی کوشش کی لیکن چوکس مقامی پولیس کی بروقت مداخلت نے لندن اور سان فرانسسکو کے واقعات کا اعادہ ٹال دیا۔

متعلقہ خبریں
ہلدوانی تشدد کی مجسٹرئیل تحقیقات کا حکم۔ 6 کروڑ کا نقصان
22جنوری کو رام مندر کا افتتاح،واشنگٹن میں ایک ماہ طویل تقاریب کا آغاز
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اسٹوڈنٹ لیڈر کی گرفتاری کے خلاف طلبہ کا احتجاج
منی پور میں 4 ماہ کے تشدد میں 175ہلاکتیں، 32 افراد لاپتہ
منی پور کے مسلمان 2 قبائل کے درمیان لڑائی میں پھنس گئے

لندن اور سان فرانسسکو میں ہندوستانی سفارتی مشنس کے سامنے توڑپھوڑکے واقعات پیش آئے تھے۔ علٰحدگی پسند سکھوں نے جو ہفتہ کے دن شہرخاص واشنگٹن ڈی سی میں ہندوستانی سفارتخانہ کے سامنے جمع ہوئے۔

گالیاں دیں اور ہندوستانی سفیر متعینہ امریکہ ترنجیت سنگھ سندھو کو کھلے عام دھمکایا جو اس وقت سفارتخانہ میں موجود نہیں تھے۔ بعض مقررین کو اپنے ساتھی احتجاجیوں کو تشدد برپاکرنے اور سڑک کے اس پار سفارتخانہ کی عمارت کی کھڑکیوں کے شیشے توڑدینے کیلئے اکساتے دیکھاگیا۔

بیشتراحتجاجیوں نے اپنی تقاریر میں نہ صرف ہندوستان بلکہ امریکہ میں بھی تشدد کیلئے اکسانے کی کوشش کی۔ صورتحال کو بے قابو ہوتا دیکھ کر سکریٹ سرویس اور مقامی پولیس نے فوری مزیدفورس طلب کرلی اور علاقہ میں تعینات کردی۔ ایمبیسی کے سامنے پولیس کی کم ازکم 3 ویان کھڑی کردی گئیں۔

ایک مرحلہ پر 5احتجاجی سڑک پارکرکے عمارت کے قریب پہنچ گئے تھے لیکن انہیں وہاں سے بھگادیاگیا۔ ایسا لگتا ہے کہ احتجاجی سان فرانسسکو میں ہندوستانی سفارتخانہ اور لندن میں ہندوستانی ہائی کمیشن کی طرح یہاں بھی نقصان پہونچانے کی تیاری کے ساتھ آئے تھے۔

پی ٹی آئی کے نمائندہ نے دیکھا کہ علٰحدگی پسند‘ لاٹھیوں کے 2بنڈل لے آئے تھے جنہیں پارک میں تیاررکھاگیاتھا۔ سفارتخانہ کے سامنے واقع اس پارک میں مہاتماگاندھی کا مجسمہ ہے۔ احتجاجیوں نے پی ٹی آئی کے نمائندہ کو گالیاں دیں۔ حملہ کے ڈر سے نمائندہ نے 911پرکال کیا اور اپنی حفاظت کیلئے سڑک کی دوسری طرف جاکر پولیس ویان کا انتظارکرنے لگا۔