امریکہ و کینیڈا

ایلون مسک اب دنیاکے امیرترین شخص نہیں رہے

بلوم برگ بلینیرزانڈکس کے مطابق51 سالہ ایلون مسک کی دولت میں جنوری سے لیکر اب تک 100بلین ڈالرکی کمی آئی ہے اوراب یہ 168.5بلین ڈالرتک پہنچ چکی ہے۔

واشنگٹن: ایلون مسک جن کی دولت کی قدرکبھی340بلین ڈالر ہواکرتی تھی، اب دنیاکے امیرترین شخص نہیں رہے۔ برنارڈ ارنالٹ نے انہیں دوسرے نمبرپر پہونچادیاہے۔

بلوم برگ بلینیرزانڈکس کے مطابق51 سالہ ایلون مسک کی دولت میں جنوری سے لیکر اب تک 100بلین ڈالرکی کمی آئی ہے اوراب یہ 168.5بلین ڈالرتک پہنچ چکی ہے۔

 نیویارک میں آج صبح 10بجکر 20 منٹ پر73 سالہ ارنالٹ کی دولت کی قدر 172.9 بلین امریکی ڈالر تھی۔ان کی دولت کابڑا حصہ فیشن کی مصنوعات بنانے والی بڑی کمپنی ایل وی ایم ایچ میں 48فیصد ملکیت سے حاصل ہوتاہے۔