مہاراشٹرا

ویڈیو: آٹو رکشا نے خاتون کو 10 میٹرس تک گھسیٹا

کولھا پور میں ایک آٹو رکشا ڈرائیو نے غیر دانستہ طور پر جلد بازی میں ایک خاتون مسافر کی ساڑی پھنس جانے کے بعد اسے گھسیٹا جب وہ اپنے شوہر کے ساتھ اپنی منزل پر آٹو سے اتری، پولیس نے یہاں ہفتہ کہ دن یہ بات کہی۔

کولھاپور: کولھا پور میں ایک آٹو رکشا ڈرائیو نے غیر دانستہ طور پر جلد بازی میں ایک خاتون مسافر کی ساڑی پھنس جانے کے بعد اسے گھسیٹا جب وہ اپنے شوہر کے ساتھ اپنی منزل پر آٹو سے اتری، پولیس نے یہاں ہفتہ کہ دن یہ بات کہی۔

متعلقہ خبریں
آٹو ڈرائیوس کے فٹنس سرٹیفکیٹس چارجس کی معافی کا وعدہ
ندی کے بیچ میں درخت پر پھنسے شخص کو بچا لیا گیا (ویڈیو)
ٹیپو، اورنگ زیب اور بابر نام رکھنے پر بھی امتناع عائد کردیا جائے: اسد اویسی

راجہ رام پوری پولیس اسٹیشن کے سربراہ انیل تنپورے نے کہا کہ یہ واقعہ اس سابق شاہی قصبہ کے راجہ رام پوری علاقہ میں جمعرات کے دن رو نما ہوا۔

تنپورے نے کہا کہ خاتون اور اس کا شوہر آٹو رکشا سے اتر کر قریب میں واقعہ اپنے مکان کی طرف بڑھ رہے تھے۔ بظاہر ڈرائیور جلدی میں تیزی کے ساتھ آٹو چلا کر نکل گیا مگر آٹورکشا کے عقبی گارڈ میں خاتون کی ساڑی پھنس گئی۔

خاتون کو 8 تا 9 میٹر تک گھسیٹا گیا، خاتون کے شوہر اور دیگر راہ گیروں کی چیخ و پکار پر ڈرائیور نے چیک کرنے کے لئے آٹو روکا۔ خوش قسمتی سے خاتون زخمی نہیں ہوئی وہ اٹھ کر اپنے شوہر کی مدد سے گھر لوٹ گئی۔

تنپورے نے سوشل میڈیا پر گشت ہونے والے چند ویڈیوز جن میں دعویٰ کیا گیا کہ کس طرح خاتون کا چند وجوہات پر ڈرائیور کے ساتھ جھگڑا ہوا اور اس نے مبینہ طور پر خاتون کو آٹو رکشا کے پیچھے 200 میٹر تک گھسیٹا، کو ایک من گھڑت قصہ قرار دیا۔

تنپورے نے کہا کہ ہم نے آٹو رکشا ڈرائیورکو پکڑکر اس کے خلاف موٹر وہیکلس ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت کیس درج کیا ہے۔مزید کارروائی جاری ہے۔