جمال خشوگی کیس: امریکی عدالت میں محمد بن سلمان کیخلاف مقدمہ خارج

امریکی ڈسٹرکٹ جج جان بیٹس نے کہا کہ محمد بن سلمان کے صحافی کے قتل میں ملوث ہونے کی مضبوط دلیل دی گئی لیکن سعودی ولی عہد استثنی کے حق دار ہیں۔

واشنگٹن: امریکی عدالت نے صحافی جمال خاشقجی قتل کے قتل پر سعودی ولی عہد کے خلاف مقدمہ خارج کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق امریکی عدالت نے سعودی ولی عہد شہزادہ سلمان کو بڑا ریلیف دے دیا ، امریکی جج نے صحافی جمال خاشقجی کے قتل پر سعودی ولی عہد کے خلاف امریکہ میں مقدمہ خارج کر دیا۔

عدالت نے امریکی حکومت کا محمد بن سلمان کو استثنی حاصل ہونے کا موقف تسلیم کر لیا۔ امریکی ڈسٹرکٹ جج جان بیٹس نے کہا کہ محمد بن سلمان کے صحافی کے قتل میں ملوث ہونے کی مضبوط دلیل دی گئی لیکن سعودی ولی عہد استثنی کے حق دار ہیں۔

جمال خاشقجی کیس خارج کیے جانے کے بعد سعودی ولی عہد اب آزادانہ امریکا جاسکیں گے۔ واضع رہے سعودی صحافی جمال خاشقجی کو دوہزار اٹھارہ میں ترکی میں واقع سعودی سفارتخانے میں قتل کردیا گیا تھا۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button