یوروپ

اٹلی حماس کو دہشت گرد تنظیم سمجھتاہے: تاجانی

اٹلی کے وزیر ٹرانسپورٹ ماٹیؤ سالوینی نے اردغان کے تبصروں کو نفرت انگیز قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ تاجانی کو سرکاری احتجاج بھیجنے اور ترک سفیر کو طلب کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

روم: اٹلی کے وزیر خارجہ اور نائب وزیر اعظم انتونیو تاجانی نے جمعرات کو کہا کہ روم فلسطینی تحریک حماس کو دہشت گرد تنظیم سمجھتا ہے اور وہ ترک صدر رجب طیب اردغان کے حالیہ بیان کے بعد اس کے سفیر کو طلب بلانے کی درخواست کا مطالعہ کرنے کا رادہ رکھتا ہے۔

متعلقہ خبریں
غزہ کے عوام کا تاریخی صبر جس نے اسلام کا سر بلند کردیا: رہبر انقلاب اسلامی
غزہ میں امداد تقسیم کرنے والی ٹیم پر اسرائیل کی بمباری، 23 فلسطینی شہید
ترکیہ میں صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کا اعلان
جنوبی غزہ میں اسرائیل کے حملے 16 فلسطینی جاں بحق
مسئلہ فلسطین حل ہوجائے تو اسرائیل کو تسلیم کیا جاسکتا ہے: سعودی وزیر

اردغان نے چہارشنبہ کو کہا کہ حماس فلسطینی عوام کی آزادی کے لیے لڑ رہی ہے۔ اٹلی کے وزیر ٹرانسپورٹ ماٹیؤ سالوینی نے اردغان کے تبصروں کو نفرت انگیز قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ تاجانی کو سرکاری احتجاج بھیجنے اور ترک سفیر کو طلب کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

اطالوی خبر رساں ایجنسی اسکانیوزنے تاجانی کے حوالے سے بتایا کہ ”میں سالوینی کی درخواست سنوں گا، میں یہ سمجھنے کے لئے ان سے بات کروں گا کہ ان کی تجاویز کیا ہیں، لیکن ایک بات طے ہے اٹلی کے لیے حماس ایک دہشت گرد تنظیم ہے۔“