امریکہ و کینیڈا

صحافیوں کے معطل اکاؤنٹس بحال کر دیئے گئے: ایلون مسک

مسک نے ٹویٹ کیاکہ لوگوں نے سروے میں اپنا موقف رکھا ہے۔ جس کے بعد میری معلومات کو عام کرنے والے صحافیوں کے ٹوئٹر اکاؤنٹس کو معطل کرنے کا فیصلہ اب ہٹا دیا جائے گا۔

واشنگٹن: امریکی ارب پتی اور ٹویٹر کے مالک ایلون مسک نے ہفتہ کو کہا کہ امریکہ کی اہم خبر رساں تنظیموں کے صحافیوں کے معطل اکاؤنٹس کو بحال کر دیا گیا ہے۔

مسک نے کہا کہ اس سلسلے میں ایک سروے کیا گیا تھا، جس میں زیادہ تر جواب دہندگان صحافیوں کے اکاؤنٹس کو بحال کرنے کے حق میں تھے۔

واضح رہے کہ ٹویٹر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی کوریج کرنے والے امریکہ کے کئی نامور صحافیوں کے اکاؤنٹس کو معطل کر دیا تھا جس پر انہیں شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ ٹوئٹر نے یہ قدم مسٹر مسک کے پرائیویٹ طیارے کے مقام کے بارے میں معلومات عام کرنے کے بعد اٹھایا۔

مسک نے ٹویٹ کیاکہ "لوگوں نے سروے میں اپنا موقف رکھا ہے۔ جس کے بعد میری معلومات کو عام کرنے والے صحافیوں کے ٹوئٹر اکاؤنٹس کو معطل کرنے کا فیصلہ اب ہٹا دیا جائے گا۔

مسک نے جمعہ کو سروے میں حصہ لیا، جس میں پوچھا گیا کہ نیویارک ٹائمز، واشنگٹن پوسٹ، سی این این اور دیگر بڑے امریکی خبر رساں اداروں کے صحافیوں کے اکاؤنٹس کب بحال کیے جائیں۔ جواب میں جواب دہندگان کی اکثریت (43فیصد) نے اکاؤنٹ کی فوری بحالی کے حق میں ووٹ دیا۔