امریکی فضائیہ کا ایف-35 طیارہ گر کر تباہ
ایف۔35اے لائٹننگ طیارہ ہل ایئر فورس بیس پر رن وے کے شمالی سرے پر گر کر تباہ ہو گیا۔ ایئر فورس بیس سے ہنگامی ٹیمیں فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔

لاس اینجلس: امریکی ریاست یوٹاہ میں ہل ایئر فورس بیس کے رن وے کے شمالی سرے پر ایک ایف-35 طیارہ گر کر تباہ ہوگیا اور طیارے سے باہر نکلنے کے بعد پائلٹ کو اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ یہ جانکاری جمعرات کو حکام نے دی۔ ایک ٹویٹ میں 388 ویں فائٹر ونگ نے کہا کہ حادثہ بدھ کی شام اس وقت پیش آیا جب نامعلوم پائلٹ معمول کے تربیتی مشن پر تھا۔
ٹویٹ کے مطابق "چہارشنبہ کی شام تقریباً 6:15 بجے ایک ایف۔35اے لائٹننگ طیارہ ہل ایئر فورس بیس پر رن وے کے شمالی سرے پر گر کر تباہ ہو گیا۔ ایئر فورس بیس سے ہنگامی ٹیمیں فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔
پائلٹ کو باہر نکال کر معائنہ کے لیے مقامی طبی مرکز بھیج دیا گیا۔ حادثے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات کی جائیں گی۔ مزید اطلاعات اس کے موصول ہوتے ہی شیئر کی جائیں گی۔”