امریکہ و کینیڈا

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا آئندہ ماہ دورہ چین

بلنکن کے مجوزہ دورے سے واقف سفارت کاروں کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ امریکی وزیر خارجہ 5-6 فروری کو چین کا دورہ کریں گے اور بیجنگ میں اپنے چینی ہم منصب کن گانگ سے ملاقات کریں گے۔

واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن 5-6 فروری کو چین کا دورہ کریں گے۔ پولیٹیکو نیوز کی رپورٹ کے مطابق مسٹر انٹونی بلنکن کے ایجنڈے میں یوکرین پر روس کی خصوصی فوجی کارروائی، چین کے جوہری ہتھیاروں اور چین میں امریکی شہریوں کی گرفتاری جیسے مسائل شامل ہونے کی توقع ہے۔

متعلقہ خبریں
محمود عباس سے انٹونی بلنکن کی ملاقات
مودی کے دورہ اروناچل پردیش پر چین کا احتجاج
عمان کے شاہی خاندان کے رکن فراس کی آئندہ ماہ آمد
امریکی وزیر خارجہ کی شاہ اردن عبداللہ دوم سے ملاقات
اسرائیلی شہریوں کو بغیر ویزا امریکہ داخلے کی اجازت

روزنامہ اخبار نے واشنگٹن میں بلنکن کے مجوزہ دورے سے واقف سفارت کاروں کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ امریکی وزیر خارجہ 5-6 فروری کو چین کا دورہ کریں گے اور بیجنگ میں اپنے چینی ہم منصب کن گانگ سے ملاقات کریں گے۔

انٹونی بلنکن کا چین کا دورہ نومبر 2022 میں انڈونیشیا میں چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ امریکی صدر جو بائیڈن کی ملاقات کے بعد ہونے والا ہے، جس میں مسٹر بائیڈن نے چین کے ساتھ "بات چیت کا کھلا چینل برقرار رکھنے” کا عزم کیا تھا۔

 اس دورہ سے اس بات کا امتحان بھی ہو گا کہ آیا دونوں صدور کے درمیان ملاقات سے کشیدگی کے وقت امریکہ اور چین کے تعلقات کو مزید نتیجہ خیز بنانے کی راہ ہموار ہوئی ہے۔