مشرق وسطیٰ

شہزادہ محمد بن سلمان کی جی۔20 کانفرنس میں شرکت

سعودی عربیہ کے نائب وزیر برائے سیاسی و اقتصادی امور سعودالسطی نے محمد بن سلمان کے دورہ کی تیاریوں کا جائزہ لینے گزشتہ ماہ نئی دہلی کا دورہ کیا تھا۔

حیدرآباد: سعودی عربیہ کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اس ہفتہ جی۔20 چوٹی کانفرنس میں شرکت کے بعد باہمی تعلقات اور توانائی سے سلامتی کے شعبوں میں تعاون کا جائزہ لینے بھارت کا سرکاری دورہ کریں گے۔

متعلقہ خبریں
خادم حرمین شریفین اور ولیعہد کی جانب سے ’احسان‘ پلیٹ فام کو 7 کروڑ ریال کا عطیہ
شیخ حسینہ کی لڑکی صائمہ واجد بھی دہلی آئیں گی
ایران جوہری ہتھیار حاصل کرتا ہے تو ہمیں بھی کرنے ہوں گے: سعودی ولی عہد
اسرائیل کے وزیر معیشت کا کل سے دورہ ہند
سعودی عرب میں پانچ پاکستانیوں کو سزائے موت دے دی گئی

سعودی عربیہ کے قائم مقام حکمراں جو وزیر اعظم کا عہدہ بھی رکھتے ہیں‘ توقع ہے کہ 11 /ستمبر کو یک یومی سرکاری دورہ کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی سے تبادلہئ خیال کریں۔

پرنس کے قریبی لوگوں نے کہا کہ وہ ستمبر 9-10 کو جی۔20 چوٹی کانفرنس میں شرکت کے لئے اوآخر ہفتہ کو پہنچیں گے اور 11 /ستمبر کی رات واپس لوٹ جائیں گے۔

 سعودی عربیہ کے نائب وزیر برائے سیاسی و اقتصادی امور سعودالسطی نے محمد بن سلمان کے دورہ کی تیاریوں کا جائزہ لینے گزشتہ ماہ نئی دہلی کا دورہ کیا تھا۔

السطی جنہوں نے قبل ازیں سعودی عربیہ کے سفیر برائے ہند کے طور پر خدمات انجام دیں اوصاف سعید سکریٹری (سمندر پار بھارتی امور)‘ وزارت امور خارجہ سے ملاقات کی تھی اور باہمی تعلقات کے دائرہ کار کا جائزہ لیا تھا۔