شمالی بھارت

بی جے پی کو ہرانے متحدہ الیکشن لڑنے اپوزیشن کا عہد

17اپوزیشن جماعتوں نے جمعہ کے دن عہد کیا کہ بی جے پی کو ہرانے 2024کا لوک سبھا الیکشن متحدہ طورپر لڑا جائے۔ اختلافات کو پرے رکھتے ہوئے لچک کے ساتھ کام کیا جائے۔

پٹنہ: 17اپوزیشن جماعتوں نے جمعہ کے دن عہد کیا کہ بی جے پی کو ہرانے 2024کا لوک سبھا الیکشن متحدہ طورپر لڑا جائے۔ اختلافات کو پرے رکھتے ہوئے لچک کے ساتھ کام کیا جائے۔

متعلقہ خبریں
مرکزی وزیرکشن ریڈی کا دورہ سعودی عرب
ملک کی جمہوری نوعیت کو بڑھانے کے لئے سخت محنت کرنے کی ضرورت : نوبل انعام یافتہ ماہر معاشیات
آسام میں بی جے پی کے خلاف 11 اپوزیشن جماعتیں متحد، بدرالدین اجمل کو دور رکھنے کا فیصلہ
بی جے پی کے خلاف الیکشن کمیشن سے شکایت
’بی جے پی ساری جھگی جھونپڑیاں ڈھا دے گی‘

تقریباً 4 گھنٹوں کی میٹنگ کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب میں چیف منسٹر بہار نتیش کمار نے کہا کہ اپوزیشن قائدین آئندہ چند دن میں مل بیٹھیں گے تاکہ متحدہ لڑائی لڑنے کے منصوبہ کو قطعیت دی جائے۔ انہوں نے میڈیا سے کہا کہ ہماری میٹنگ اچھی رہی اور کئی قائدین نے اپنی رائے ظاہر کی۔

17 جماعتوں نے فیصلہ کیا کہ مل جل کر کام کیا جائے اور لوک سبھا الیکشن متحدہ لڑا جائے۔ نتیش کمار نے اپوزیشن کے اس قسم کے پہلے اجلاس کی میزبانی کی۔ انہوں نے کہا کہ ہم قومی مفاد میں کام کررہے ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ بی جے پی قومی مفاد کے خلاف کام کررہی ہے کیونکہ وہ ملک کی تاریخ بدلنے کی کوشش میں ہے۔

کانگریس قیادت نے اعلان کیا کہ اپوزیشن قائدین کی اگلی میٹنگ آئندہ ماہ ہماچل پردیش کے شملہ میں ہوگی جس میں مشترکہ ایجنڈہ تیار کیا جائے گا۔ اگلی میٹنگ میں طئے ہوگا کہ کیسے آگے بڑھنا ہے۔ ہر ریاست کے لئے علیحدہ منصوبہ بنے گا اور بی جے پی کو مرکز میں اقتدار سے بے دخل کرنے کے لئے مل جل کر کام کیا جائے گا۔

کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی نے کہا کہ ہم میں کچھ اختلافات ہوسکتے ہیں لیکن طئے پایا کہ لچک کے ساتھ کام کیا جائے۔ ہم اپنی آئیڈیالوجی کے تحفظ کے لئے کام کریں گے۔ چیف منسٹر مغربی بنگال و ٹی ایم سی سربراہ ممتا بنرجی نے کہا کہ پہلی میٹنگ پٹنہ میں ہوئی۔ پٹنہ سے جو بھی شروعات ہوتی ہے وہ عوامی تحریک کی شکل لے لیتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم سبھی متحد ہیں اور بی جے پی کا متحدہ مقابلہ کریں گے۔ بی جے پی تاریخ بدلنا چاہتی ہے لیکن ہم یقینی بنائیں گے کہ تاریخ بچی رہے۔ آئی اے این ایس کے بموجب نتیش کمار نے کہا کہ ملک کی تمام اپوزیشن جماعتیں متحد ہیں اور بی جے پی کے خلاف اگلا لوک سبھا الیکشن متحدہ لڑیں گی۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی اگلی میٹنگ 10 جولائی یا 12 جولائی کو شملہ میں ہوگی جس میں کون کونسی نشستوں پر لوک سبھا الیکشن لڑنا ہے اس کا فیصلہ ہوگا۔ چیف منسٹر بہار نے کہا کہ اگر ہم متحد ہوجائیں تو بی جے پی کی نشستیں 100 سے بھی کم ہوجائیں گی۔