تلنگانہ

تانڈور میں جمعیت العلماء وقار آباد کے زیر اہتمام جلسہ میلاد النبی ﷺ کا انعقاد

جمعیت العلماء وقار آباد کے زیر اہتمام بروز ہفتہ بعد نماز مغرب صمد فنکشن ہال تانڈور میں ایک عظیم الشان جلسہ میلاد النبی ﷺ کا انعقاد کیا گیا۔

تانڈور: جمعیت العلماء وقار آباد کے زیر اہتمام بروز ہفتہ بعد نماز مغرب صمد فنکشن ہال تانڈور میں ایک عظیم الشان جلسہ میلاد النبی ﷺ کا انعقاد کیا گیا۔ اس جلسہ کی صدارت جمعیت العلماء وقار آباد کے صدر مفتی محمد سالک نے کی، جبکہ مہمان مقررین میں مولانا امیراللہ خان قاسمی اور مولانا مفتی غیاث الدین شامل تھے۔

متعلقہ خبریں
مولانا عاقلؒ: حق گوئی اور بے باکی کی مثال
نرساپور میں جمعیۃ علماء ضلع میدک کا جلسہ: اصلاح معاشرہ پر زور
این آئی اے پر ہائی کورٹ ڈیویژن بنچ کی تنقید
سریوانی ڈگری کالج میں کامیاب طلبہ کے لیے گریجویشن تقریب کا انعقاد
صدر جمہوریہ کا آج دورہ، نلسار کے کانوکیشن میں شرکت متوقع

مقررین نے اپنے خطاب میں امت مسلمہ کو نبی کریم ﷺ کی سیرت کو اپنانے اور احادیث مبارکہ پر عمل پیرا ہونے کی تاکید کی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ مشکل حالات میں امت کو صبر و تحمل سے کام لیتے ہوئے نماز کی پابندی اور دعا کے ذریعے اللہ تعالیٰ سے مدد حاصل کرنی چاہیے، تاکہ اللہ اپنے فضل و کرم سے بہتر راہ ہموار کرے۔

اس جلسہ میں مسلم ویلفیئر ایسوسی ایشن تانڈور کے صدر کمل اطہر، سابق صدر خُورشید حسین، مولانا سلیمان قریشی، خلیل الرحمن، مولانا نصیرالدین، معراج صمدانی، جمعیت العلماء کے نائب صدر مفتی محمد حسین قاسمی، مولانا معراج مظہری، مولانا عمران خان، حافظ عبدالکریم، حافظ مظفر علی، حافظ نعمان اور جنرل سیکریٹری حافظ محمد شعیب خان سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔

a3w
a3w