دہلی

گیان واپی مسجد مسئلہ پر کوئی مہم نہیں چلائی جائے گی: وشوا ہندو پریشد

وشواہندو پریشد(وی ایچ پی) نے جمعہ کے دن کہا کہ وہ گیان واپی مسجد مسئلہ پر کوئی مہم نہیں چلائے گی۔ اس نے اعتماد ظاہر کیا کہ اسے اس معاملہ میں عدالت سے اس کے موافق فیصلہ ملے گا۔

نئی دہلی: وشواہندو پریشد(وی ایچ پی) نے جمعہ کے دن کہا کہ وہ گیان واپی مسجد مسئلہ پر کوئی مہم نہیں چلائے گی۔ اس نے اعتماد ظاہر کیا کہ اسے اس معاملہ میں عدالت سے اس کے موافق فیصلہ ملے گا۔

متعلقہ خبریں
عدلیہ پر غیر معمولی حملہ: جئے رام رمیش
بدرالدین اجمل پر مسلمانوں کو مشتعل کرنے کا الزام
20جنوری سے ایودھیا جانے پر پابندی
رام مندرٹرسٹ کے نام پر چندہ جمع کرنے والوں سے ہوشیار رہیں: وی ایچ پی
ہریانہ تشدد، دہلی کے کئی علاقوں میں وی ایچ پی کے احتجاجی مظاہرے

وی ایچ پی نے ایک بیان میں کہا کہ سوشل میڈیا میں خبریں ہیں کہ ہم رام جنم بھومی تحریک کے خطوط پر کاشی وشواناتھ مندر کے ماڈل کے ساتھ ملک بھر میں عوامی بیداری مہم چلانے والے ہیں۔

وی ایچ پی کے مرکزی کارگزار صدر آلوک کمار نے تاہم کہا کہ معاملہ عدالت میں ہے اور ہمیں عدالتی نظام پر پورا بھروسہ ہے۔ ہمارا کیس بجا ہے اور ہمیں پورا اعتماد ہے کہ اس معاملہ میں عدالت کے فیصلہ کے ذریعہ ہمیں کامیابی ملے گی اسی لئے وی ایچ پی نے طئے کیا ہے کہ کسی بھی قسم کی عوامی تحریک نہ چلائی جائے۔

الٰہ آباد ہائی کورٹ نے گیان واپی مسجدکے سائنٹفک سروے کے معاملہ میں جمعرات کے دن اپنا فیصلہ 3 اگست تک محفوظ رکھا۔

عدالت نے انجمن انتظامیہ مساجد وارانسی کی درخواست کی سماعت کرتے ہوئے کہا کہ 3 اگست تک سروے پر روک لگی رہے گی۔