شمالی بھارت

کمل ناتھ کے پوسٹرس، کانگریس کا ملزمین کیخلاف کارروائی کا مطالبہ

چیف منسٹر کمل ناتھ کے پوسٹروں کے سلسلے میں کانگریس نے آج وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان سے پوسٹر لگانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

بھوپال: مدھیہ پردیش کی دارالحکومت بھوپال میں کچھ مقامات پر لگائے گئے سابق وزیر اعلی کمل ناتھ کے پوسٹروں کے سلسلے میں کانگریس نے آج وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان سے پوسٹر لگانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
رکن اسمبلی ماجد حسین اور فیروز خان کے خلاف کارروائی کا انتباہ
کمل ناتھ کے کئی وفادار ارکان اسمبلی دہلی پہنچ گئے
مدھیہ پردیش میں 2فوجی جوانوں پر حملہ اور ساتھی کی عصمت ریزی واقعہ کی مذمت
کمارا سوامی کی رہائش گاہ کے قریب ”برقی چور“ کے پوسٹرس
جموں و کشمیر میں بی جے پی حکومت تشکیل دے گی: شیوراج سنگھ چوہان

سابق مرکزی وزیر اور کانگریس کے سابق ریاستی صدر ارون یادو نے اپنے ٹوئٹ میں الزام لگایا کہ بی جے پی کی طرف سے مسٹر کمل ناتھ کے قابل اعتراض پوسٹر لگانا ظاہر کرتا ہے کہ بی جے پی میں گھبراہٹ ہے۔ اقتدار جاتا دیکھ کر غصے کے عالم میں قابل اعتراض پوسٹر لگوا رہے ہیں۔

انہوں نے چیف منسٹر مسٹر چوہان سے پوسٹر لگانے والوں کو فوری گرفتار کرنے اور سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔

دوسری طرف مسٹر کمل ناتھ کے میڈیا ایڈوائزر پیوش ببیلے نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ مسٹر کمل ناتھ کے قابل اعتراض پوسٹر لگا کر بی جے پی نے دکھایا ہے کہ وہ سیاست کے کسی بھی نچلے درجے تک جا سکتی ہے۔

آج راجدھانی بھوپال میں کچھ مقامات پر کمل ناتھ کے پوسٹر لگائے گئے ہیں۔ ان میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ ان پر لگے کیو آر کوڈ اسکین کرنے پر مسٹر کمل ناتھ کے مبینہ گھپلوں کی فہرست کھل جائے گی۔ ان پوسٹروں میں مسٹر کمل ناتھ کو ‘مسٹر کرپتناتھ’ کہہ کر مخاطب کیا گیا ہے اور انہیں مطلوب بتایا گیا ہے۔