تلنگانہ

ہر ضلع کیلئے ایک میڈیکل کالج کا نشانہ، بچوں کا ڈاکٹر بننے کا خواب پورا ہورہا ہے: ہریش راؤ

سوشیل میڈیا کے اہم پلیٹ فارم ایکس پر ایک ٹوئیٹ کرتے ہوئے وزیرموصوف نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ بیشتر میڈیکل سیٹس خواتین کو بااختیاربنانے کا ثبوت ہیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیرصحت ہریش راو نے کہا ہے کہ وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کی جانب سے ہر ضلع کیلئے ایک میڈیکل کالج کے نشانہ کو پوراکرنے سے ریاست کے بچوں کا ڈاکٹر بننے کا خواب پوراہورہا ہے۔

متعلقہ خبریں
بی آر ایس کے 4ارکان اسمبلی کے خلاف افواہوں کی مذمت
ورلڈکپ تھالی میں رکھ کر نہیں دیا جائے گا:روہت
کے سی آر کٹر ہندو: ہریش راو
کووِڈ کیسس میں اضافہ، مرکزی وزیر ِ صحت منڈاویا کا جائزہ اجلاس
بی آر ایس کے مزید 2 امیدواروں کا اعلان، سابق آئی اے ایس و آئی پی ایس عہدیداروں کو ٹکٹ

مزدورکے بچوں، کسان کے بچوں، آٹوڈرائیور کے بچوں، کے ساتھ ساتھ کئی غریب افراد کے بچوں کے ڈاکٹر بننے کا خواب آج پوراہورہا ہے۔سوشیل میڈیا کے اہم پلیٹ فارم ایکس پر ایک ٹوئیٹ کرتے ہوئے وزیرموصوف نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ بیشتر میڈیکل سیٹس خواتین کو بااختیاربنانے کا ثبوت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ تلنگانہ حکومت کی جانب سے فراہم کردہ اس عظیم موقع سے استفادہ حاصل کرتے ہوئے طلبہ اپنی طبی تعلیم کو مکمل کریں اورغریب عوام کو بہتر طبی خدمات فراہم کریں۔انہوں نے میڈیکل کی نشستیں حاصل کرنے والے طلبہ کو مبارکباد پیش کی۔